راہل دراوڑ کو ملنے والا ہے نیا ’روزگار‘، آئی پی ایل کی ایک مشہور ٹیم نے کیا رابطہ

دراوڑ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے رابطہ کیا ہے اور چاہتی ہے کہ انھیں ٹیم کا مینٹور (سرپرست) بنایا جائے، دراصل گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں، ایسے میں انھیں کے کے آر چھوڑنا پڑے گا۔

راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ٹی-20 عالمی کپ جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اب بے روزگار ہو گئے ہیں، انھیں نئی ملازمت کی تلاش ہے۔ یہ بات انھوں نے از راہِ مذاق کہا تھا، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ’روزگار‘ خود چل کر ان کے گھر تک آیا ہے۔

دراصل ایک میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ راہل دراوڑ جلد ہی آئی پی ایل میں نظر آ سکتے ہیں۔ ان سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے رابطہ کیا ہے اور ممکن ہے کہ جلد ہی گوتم گمبھیر کی جگہ انھیں ٹیم کا مینٹور (سرپرست) بنانے کا اعلان کر دیا جائے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے والے ہیں، بس اس کا اعلان باقی ہے۔ ایسے میں وہ کے کے آر کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اسی لیے شاہ رخ کی ٹیم نے دراوڑ سے رابطہ کیا ہے اور چیزیں جلد ہی صاف ہو جائیں گی۔


قابل ذکر ہے کہ راہل دراوڑ کو آئی پی ایل کا طویل تجربہ حاصل ہے جس کا فائدہ کے کے آر اٹھانا چاہے گی۔ دراوڑ نے آئی پی ایل میں 89 میچ کھیلے ہیں اور ساتھ ہی وہ راجستھان رائلس کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ اگر دراوڑ کے کے آر سے جڑتے ہیں تو انھیں بڑی رقم بھی ملنے کی امید ہے۔ دراوڑ کو بی سی سی آئی نے سالانہ 12 کروڑ روپے دیے تھے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تقریباً اتنی ہی رقم انھیں کے کے آر سے بھی مل سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔