خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا، عمائمہ سہیل اور نشرا سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کپتان فاطمہ ثنا (30)، ندا ڈار (23) کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے بعد پاکستان نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور تیسرے ہی اوور میں کپتان چماری اٹاپٹو کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد چھٹے اوور میں ہرشیتا سماراویکرماسات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔اس کے بعد وقفے وقفے سے سری لنکا کی وکٹیں گرتی رہیں۔


حسینی پریرا (آٹھ)، کاویشا دلہری (تین)، انوشکا سنجیوانی (پانچ)، سوگندھیکا کماری (صفر) آؤٹ ہوئیں۔وشمی گنارتنے نے سب سے زیادہ 22 رن کی اننگز کھیلی ۔نیلاکشی ڈی سلوا نے 25 گیندوں میں 22 رنز بنائے۔ پاکستان کی شاندارگیند بازی کا عالم یہ تھا کہ سری لنکا کی نو بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکیں اور سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 85 رنز بنا سکی اور 31 رنز سے میچ ہار گئی۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا، عمائمہ سہیل اور نشرا سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری پاکستانی ٹیم کو سری لنکا کی گیندباز سوگندھیکا، چماری اور ادیشیکا کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ سوگندھیکا کماری نے دوسرے اوور میں گل فیروزہ (دو) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے چوتھے اوور میں منیبہ علی (11) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ چھٹے اوور میں چماری اٹا پٹو نے اپنی ہی گیند پر سدرہ امین (11) کو کیچ آوٹ کیا ۔ عمائمہ سہیل (18)، ندا ڈار (23) نے 22 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ انہیں اودیشیکا پربودھینی نے بولڈ آؤٹ کیا۔ طوبہ حسن (پانچ)، عالیہ ریاض (صفر)، ڈیانا بیگ (پانچ) اور سعدیہ اقبال (پانچ) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 20 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر سب سے زیادہ (30) رنز بنائے۔ پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 116 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔


سری لنکا کی جانب سے سوگندھیکا کماری، چماری اٹا پٹواور اودیشیکا پربودھینی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کاویشا دلہری نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔