اب مشہور سابق کرکٹر ویریندر سہواگ کا بیٹا آریہ ویر بھی میدان پر چوکوں اور چھکوں کی بارش کرے گا!

بی سی سی آئی کے ذریعہ منعقد انڈر-16 وجئے مرچینٹ ٹرافی میں آریہ ویر کو دہلی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آریہ ویر کی عمر ابھی 15 سال ہے، لیکن وہ ابھی سے کرکٹ کی دنیا میں دھمال مچانے کے لیے تیار ہیں۔

وریندر سہواگ، تصویر آئی اے این ایس
وریندر سہواگ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ویریندر سہواگ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ ان سابق ہندوستانی کرکٹرس میں شامل ہیں جو حریف ٹیم کی گیندبازوں میں ہمیشہ خوف کا باعث بنے رہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کا بیٹا آریہ ویر سہواگ بھی کرکٹ کے میدان پر اپنا رنگ جمانے کے لیے تیار ہے۔ دراصل بی سی سی آئی کے ذریعہ منعقد انڈر-16 وجئے مرچینٹ ٹرافی میں آریہ ویر سہواگ کو دہلی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آریہ ویر کی عمر ابھی 15 سال ہے، لیکن وہ ابھی سے کرکٹ کی دنیا میں دھمال مچانے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کی ٹیم اس وقت بہار کے خلاف اپنا مقابلہ کھیل رہی ہے، لیکن آریہ ویر کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے میچز میں اسے کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آریہ ویر سہواگ کی بلے بازی میں والد ویریندر سہواگ کا عکس دکھائی پڑتا ہے۔ دراصل آریہ ویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیٹ پریکٹس کی کئی ویڈیوز ڈالی ہوئی ہیں۔ اس میں کئی شاٹس وہ اس طرح لگاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جیسے کہ کبھی میدان پر ویریندر سہواگ لگایا کرتے تھے۔


واضح رہے کہ ویریندر سہواگ اپنی تیز طرار بلے بازی کے لیے جانے جاتے رہے ہیں۔ یک روزہ میچوں کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں بھی وہ تیز رفتاری کے ساتھ رن بناتے تھے۔ وہ جب تک میدان میں رہتے تھے، لوگوں کو چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے کو ملتی تھی۔ کئی مواقع پر انھوں نے اپنی تیز رفتار بلے بازی سے مقابلے کو یکطرفہ کر دیا کرتے تھے۔ ویریندر سہواگ نے 104 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں تقریباً 50 کی اوسط سے 8586 رن بنائے۔ 251 یک روزہ میچ میں انھوں نے تقریباً 35 کی اوسط سے 8273 رن اسکور کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔