کرکٹ: ٹی-20 سیریز کے پہلے مقابلہ میں آسٹریلیا پر نیوزی لینڈ کی شاندار فتح

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 184 رنز کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 17.3 اوورز میں 137 رنز پر سمیٹ دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کرائسٹ چرچ: ڈیون کونوے کی ناٹ آوٹ 99 رنز کی زبردست اننگز اور تجربہ کار تیزگیند باز ٹم ساؤتھی (10 رن پر دو وکٹ) اور لیگ اسپنر ایش سوڑھی (28 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آج نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی -20 مقابلے میں 53 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 184 رنز کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو 17.3 اوورز میں 137 رنز پر سمیٹ دیا۔ کونوے کو ان کی بہترین اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کا انعام ملا۔ کونوے نے صرف 59 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 99 رن بنائے۔ گلین فلپس نے 30 اور جیمز نیشم نے 26 رن کی شراکت کی۔ کپتان کین ولیم سن 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے لئے ڈینیل سیمس نے 40 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور آئی پی ایل میں 14 کروڑ روپے کی قیمت حاصل کرنے والے تیزگیند باز ژائی رچرڈسن نے 31 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔


ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی ٹیم 131 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان آرون فنچ صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ آئی پی ایل میں 14.25 کروڑ روپئے کی قیمت حاصل کرنے والے آل راؤنڈر گلین میکسویل پانچ گیندوں میں صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مشل مارش نے 33 گیندوں پر سب سے زیادہ 45 رنز بنائے اور ایشٹن ایگر نے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

آخری بلے باز ایڈم جمپا نے ناٹ آؤٹ 13 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ تو صرف 99 رن پر ہی گنوا دیئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے لئے، سوڑھی نے چار اوور میں 28 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیائی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ ساوتھی نے تین اووور میں 10 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ چھ فٹ آٹھ انچ لمبے گیند باز کائل جیمسن کوجنہیں آئی پی ایل میں 15 کروڑ کی قیمت ملی ہے، تین اووروں میں 32 رن پر ایک وکٹ ملا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔