نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو کیا 3-0 سے کلین سوئپ

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ نے 10 اوور میں چار وکٹ پر 141 رن کا مضبوط اسکور بنایا، جبکہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 9.3 اوور میں 76 رن پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آکلینڈ: ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں مارٹن گُپٹیل (44) اور فن ایلن (71) کی تیز ترین اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو یہاں تیسرے اور آخری ٹی۔ 20 مقابلے میں 65 رن سے شکست دے کر 3-0 سے کلین سوئپ کرکے سیریز جیت لی۔ بارش کے سبب مقابلہ دس اوور کا رہا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ نے 10 اوور میں چار وکٹ پر 141 رن کا مضبوط اسکور بنایا، جس میں گپٹیل اور ایلن کا اہم تعاون رہا، جبکہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 9.3 اوور میں 76 رن پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ گپٹیل نے جہاں ایک چوکے اور پانچ چھکون کی مدد سے 19 گیندوں پر 44 تو وہیں ایلن نے دس چوکون اور تین چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 71 رن کی طوفانی نصف سنچری والی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے لئے ایلن کو پلیئر آٖف دی میچ منتخب کیا گیا، جبکہ گلین فلپس کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا، جنہوں نے سیریز میں 96 رن بنائے اور دو وکٹ لئے۔


دس اوور کے چھوٹے مقابلے کے پیش نظر گپٹیل اور ایلن نے شروعات میں ہی تابڑ توڑ بلے بازی کی۔ 5.4 اوور میں گپٹیل کے آؤٹ ہونے سے پہلے دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 85 رن کی اہم شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط شروعات دی۔ اس وقت ایلن 41 کے اسکور پر تھے اور گپٹیل کے آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے دھماکہ خیز انداز سے بلے بازی جاری رکھی اور 71 رن بناکر میچ کے آخری یعنی 10 ویں اوور میں تسکین احمد کی گیند پر سبسٹی ٹیوٹ کھلاڑی مہندی حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اگرچہ اس وقت ٹیم تین وکٹ پر 138 رن کے ساتھ مضبوط حالت میں تھی۔

نیوزی لینڈ نے بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند بازی میں بھی ہنر کا مظاہرہ کیا۔ نتیجتاً بنگلہ دیش کی طرف سے رنون کے لحاظ سے محض تین بلے باز ہی دوہرے عدد تک پہنچ پائے، جس میں سلامی بلے باز محمد نعیم نے سب سے زیادہ 19 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈاٹ ایسٹل نے 13 رن دیکر چار اور کپتان ٹم ساؤتھی نے 15 رن دیکر تین، جبکہ ایڈم ملنے، لاکی فرگیوسن اور گلین فلپس کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔