امریکہ میں کووڈ۔ 19 سے 3.05 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر، 5.23 لاکھ سے زیادہ اموات

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف کیلی فورنیا میں 59378 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 5.23 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وبا بڑی شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک اس سے 3.05 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 553084 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30535374 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف کیلی فورنیا میں 59378 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ نیویارک میں اب تک 50375 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں کووڈ- 19 سے 48495 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ فلوریڈا میں 33494 افراد اس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ ایلی نوائس شہر میں 23601، مشی گن میں 17174، میساچوسیٹس میں 17217 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔