محمد سراج نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو پیش کی ٹیم انڈیا کی جرسی

حیدر آباد پہنچنے پر محمد سراج نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا ان کے لیے فخر کی بات ہے اور اس کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ہندوستان کافی عرصے سے ورلڈ کپ جیتنے کا انتظار کر رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے منگل (9 جولائی) کو ٹی 20 ورلڈ چمپئن ٹیم کے کھلاڑی محمد سراج سے ملاقات کی اور انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محمد سراج کو شال پہنا کر اعزاز دیا، جبکہ محمد سراج نے وزیر اعلیٰ کو ٹیم انڈیا کی جرسی پیش کی۔

محمد سراج ٹی 20 ورڈ کپ جیت کر چند روز قبل جب حیدرآباد پہنچے تھے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا اور ’وِکٹری پریڈ‘ نکالی تھی۔ اس سے قبل محد سراج نے ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ہندوستان پہنچنے کے بعد پی ایم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی میں ٹیم کی وِکٹری پریڈ میں حصہ لیا تھا۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد سراج نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل 3 میچ کھیلے اور ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔


حیدر آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد سراج نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا ان کے لیے فخر کی بات ہے اور اس کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ہندوستان کافی عرصے سے ورلڈ کپ جیتنے کا انتظار کر رہا تھا۔ میں بہت خوش ہوں کہ ہم جیت گئے۔ روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کی اس تاریخی جیت سے پورا ملک بہت خوش ہے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کے کونے کونے میں جشن منائے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔