’کوہلی کی کپتانی میں ہر میچ جیتنے کے لیے پرعزم تھا‘، نئے کپتان روہت شرما کا بیان

روہت شرما نے کہا کہ وراٹ نے 5 برسوں تک ٹیم کی کپتانی کی، انہوں نے ہمیشہ آگے آکر ٹیم کی قیادت کی، ہم میدان پر اترتے تھے اور ہر میچ جیتنے کے بعد مضبوط عزم کے ساتھ میچ کھیلتے تھے۔

روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستان کے محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ انہوں نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان عہدے سے ہٹے وراٹ کوہلی کی قیادت میں کھیلے گئے ہر لمحہ کا لطف لیا ہے اور وہ آگے بھی ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔

روہت نے پیر کے روز بی سی سی آئی ڈاٹ ٹی وی کے ساتھ بات چیت کے دوران جنوبی افریقہ کے دورے کی تیاری سے الگ ہٹ کر کہا کہ وراٹ نے پانچ برسوں تک ٹیم کی کپتانی کی۔ انہوں نے ہمیشہ آگے آکر ٹیم کی قیادت کی۔ ہم میدان پر اترتے تھے اور ہر میچ جیتنے کے بعد مضبوط عزم کے ساتھ میچ کھیلتے تھے۔ یہی پیغام پوری ٹیم کے لئے ہوتا تھا۔ ہم نے ان کی کپتانی میں کافی اچھا وقت گزارا ہے۔ میں نے ذاتی طور پر ان کی کپتانی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے اور ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے اور یہ آگے بھی جاری رہے گا۔‘‘


نومنتخب کپتان نے کہا کہ ہمیں حتمی نتیجے کے بارے میں سوچنے سے پہلے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ آخری آئی سی سی ٹرافی (چیمپئنز ٹرافی) ہم نے 2013 میں جیتی تھی، لیکن اس چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھی ہم نے کچھ غلط نہیں کیا۔ ہم نے اچھا کھیلا اور بحیثیت ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن کچھ چیزیں ہمارے موافق میں نہیں رہیں۔

روہت نے کہا، "ایسا ہوسکتا ہے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ کی کافی مانگ ہے لیکن یہ ایک چیلنج ہے کیونکہ ہم سب پیشہ ور ہیں۔ آگے ورلڈ کپ کے بہت سارے ٹورنامنٹ ہیں اور ہندوستان ان میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔ ہماری توجہ چیمپیئن شپ جیتنے پر مرکوز ہےاور ہمیں ایک گروپ کے طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ چیمپئن شپ جیتنا چاہتے ہیں تو بہت ساری چیزیں ہیں جن پر آپ کو پہلے توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور پھر آخری مقصد پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔