شیوسینا لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے خلاف ایف آئی آر درج
سنجے راؤت کے خلاف بی جے پی کی خواتین ونگ کارکن نے منڈاولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ راؤت کا بیان خواتین کی تضحیک ہے۔
نئی دہلی: شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت کے خلاف دہلی کے منڈاولی پولیس اسٹیشن میں ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شیوسینا کے رکن اسمبلی کے خلاف بی جے پی کی خواتین ونگ کی کارکن راوت نے منڈاولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خاتون کارکن نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ سنجے راوت کا بیان نہ صرف خواتین کی تضحیک ہے بلکہ اس سے بی جے پی کی خواتین کارکنوں کے وقار کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ حملہ کی برسی پر شہداء کو خراج عقیدت
انہوں نے الزام لگایا کہ ایک مراٹھی نیوز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سنجے راوت نے بی جے پی کارکنوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سنجے راوت کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 اور 509 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔