پاکستان کے خلاف روی بشنوئی کی کارکردگی سے عرفان پٹھان بہت خوش

ہندوستان کے سابق تیز گیندباز عرفان پٹھان نے لیگ اسپنر روی بشنوئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایشیا کپ 2022 کے سپر-4 میچ میں پاکستان کے خلاف دباؤ کو بخوبی سنبھالا تھا۔

روی بشنوئی، تصویر آئی اے این ایس
روی بشنوئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے سابق تیز گیندباز عرفان پٹھان نے لیگ اسپنر روی بشنوئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایشیا کپ 2022 کے سپر-4 میچ میں پاکستان کے خلاف دباؤ کو بخوبی سنبھالا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بشنوئی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کر 4 اوور میں 6.5 کے اکونومی ریٹ سے 26 رن دیئے اور ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

عرفان پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پر ’فالو دی بلوز‘ شو پر کہا کہ ’’جہاں تک گیندبازی کا سوال ہے، ظاہر ہے کہ اس گیندبازی لائن اَپ کو کئی شعبوں میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔ لیکن مجھے لگا کہ پہلے ہاف میں انھوں نے واقعی اچھی گیندبازی کی اور بشنوئی، خصوصاً اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف دباؤ کو بخوبی سنبھالا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’لیکن جس طرح سے انھوں نے پاور پلے کو سنبھالا اور بابر اعظم کا وکٹ حاصل کیا، وہ دیکھنا شاندار تھا۔ پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ہندوستانی گیندبازوں پر دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، لیکن بشنوئی نے اچھی طرح سے دباؤ کو سنبھالا تھا۔‘‘


عرفان پٹھان نے دلچسپ میچ کے دوران روہت شرما کی کپتانی کی بھی تعریف کی، کیونکہ انھوں نے گیندبازوں کا صحیح سے استعمال کیا اور اسپنروں کو صحیح موقع پر گیندبازی کے لیے بلایا، حالانکہ یہ ہندوستان کے لیے پانچ وکٹ کی شکست سے بچنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان کا اگلا سپر-4 میچ منگل کو دبئی میں سری لنکا کے خلاف ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔