آئی پی ایل کوالیفائر 2: کیسا رہے گا چنئی کی پچ کا مزاج؟ حیدر آباد اور راجستھان میں کسے ملے گا فائنل کا ٹکٹ؟

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کی پچ کا مزاج سلو رہتا ہے، یہاں اسپن گیندبازوں کو کافی مدد ملتی ہے، ظاہر ہے ایسے میں بلے بازوں کو رن بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجستھان رائلس اور سنرائزرس حیدر آباد کے درمیان آج آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں پہنچنے کے لیے مقابلہ ہونے والا ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ایک قدم قریب پہنچنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آئی پی ایل پلے آف میں کوالیفائر 2 کا مقابلہ ایلیمنیٹر میچ جیتنے والی ٹیم اور کوالیفائر 1 میں ہارنے والی ٹیم کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ اس میچ کو جیتنے والی ٹیم 26 مئی، یعنی اتوار کو اسی میدان پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف فائنل کھیلنے اترے گی۔

راجستھان رائلس نے بدھ کو احمد آباد میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف اپنا ایلیمنیٹر مقابلہ چار وکٹ سے جیتا، جبکہ سنرائزرس حیدر آباد منگل کو اسی میدان پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 8 وکٹ سے ہار گئی تھی۔ لیگ مرحلہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہوا مابلہ شاندار رہا تھا جس میں حیدر آباد کو ایک رن سے جیت ملی تھی۔ کوالیفائر 2 میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان جو سب سے بڑا فرق ہے، وہ ہے پاور پلے کا۔ حیدر ااباد نے اس سیزن پاور پلے میں 11.48 کی ریٹ سے رَن بنائے ہیں جو کسی بھی ٹیم کے ذریعہ سب سے تیزی سے بنائے گئے رن ہیں۔


دوسری طرف راجستھان نے پاور پلے میں 8.59 کی ریٹ سے رن بنائے ہیں جو اس سیزن پاور پلے میں کسی ٹیم کی تیسری سب سے دھیمی بلے بازی ہے۔ گیندبازی میں معاملہ بالکل برعکس رہا ہے۔ راجستھان نے اس سیزن پاور پلے میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 24 وکٹ لیے ہیں اور ساتھ ہی اس نے سب سے کم 8.03 کی اکونومی سے رن بھی خرچ کیے ہیں۔ حیدر آباد نے پاور پلے میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ 21 وکٹ تو لیے ہیں، لیکن انھوں نے تقریباً 9 رن فی اوور خرچ بھی کیے ہیں۔ یعنی اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے لیے پہلے 6 اوورس کا کھیل سب سے اہم رہے گا۔

پچ رپورٹ:

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کی پچ کا مزاج سلو رہتا ہے، یہاں اسپن گیندبازوں کو کافی مدد ملتی ہے۔ ظاہر ہے ایسے میں بلے بازوں کو رن بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔ سا میدان پر پہلی گیند سے بڑے بڑے شاٹس کھیلنا مشکل ہوتا ہے، لیکن بلے باز سمجھداری دکھائے تو وہ ٹیم کے لیے ایک شاندار اننگ کھیل سکتا ہے۔ ’کرک بز‘ کے مطابق حیدر آباد بمقابلہ راجستھان میچ ساتویں پچ پر کھیلا جائے گا۔ یہ پچ اس سیزن میں ایک بھی بار استعمال نہیں کی گئی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ پچ کیسا رنگ دکھاتی ہے۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کا پہلی اننگ کا اوسطاً اسکور 164 رہا ہے۔ پچھلے 10 میں سے 7 میچ یہاں ٹارگیٹ کا پیچھا کرنے والی ٹیم جیتی ہے۔


حیدر آباد بمقابلہ راجستھان، اب تک کی کارکردگی:

حیدر آباد اور راجستھان کے درمیان ابھی تک آئی پی ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر 19 مقابلے کھیلے گئے ہیں جس میں 10 میچ جیت کر حیدر آباد نے معمولی سی سبقت بنائی ہوئی ہے۔ حیدر آباد کے حصے میں 9 جیت آئی ہے۔ یہ آئی پی ایل 2024 میں دونوں ٹیموں کا دوسرا مقابلہ ہے، جب پہلی بار اس سیزن حیدر آباد اور راجستھان کا آمنا سامنا ہوا تھا تو حیدر آباد نے دلچسپ مقابلے میں راجستھان کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔