’آپ کا ہر ایک ووٹ روزگار بنائے گا، مہنگائی کم کرے گا‘، سونیا گاندھی نے ویڈیو پیغام جاری کر دہلی کے ووٹرس سے کی خاص اپیل

سونیا گاندھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ بہت اہم انتخاب ہے، یہ انتخاب ملک کی جمہوریت و آئین کو بچانے کے لیے ہے، یہ انتخاب بے روزگاری، مہنگائی، آئینی اداروں پر حملہ جیسے ایشوز پر لڑا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی، ویڈیو گریب</p></div>

سونیا گاندھی، ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ آئندہ 25 مئی، یعنی دو دن بعد ہونی ہے۔ اس مرحلہ میں دہلی کی سبھی 7 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس پارلیمنٹری پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے دہلی کے ووٹرس کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں انھوں عوام سے اپیل کی ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کثیر ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔

ویڈیو پیغام میں سونیا گاندھی کہتی ہیں کہ ’’یہ ایک بہت اہم انتخاب ہے۔ یہ انتخاب ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا انتخاب ہے۔ یہ انتخاب بے روزگاری، مہنگائی، آئینی اداروں پر حملہ جیسے ایشوز پر لڑا جا رہا ہے۔ آپ کو اس لڑائی میں اپنا کردار نبھانا ہے۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سونیا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’آپ کا ہر ایک ووٹ روزگار بنائے گا، مہنگائی کو کم کرے گا، خواتین کو مضبوط کرے گا اور ایک سنہرے مستقبل میں مساوات و برابری کا ہندوستان بنائے گا۔‘‘ ویڈیو پیغام کے آخر میں دہلی کے ووٹرس کو مخاطب کرتے ہوئے سونیا گاندھی کہتی ہیں ’’میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کثیر ووٹوں سے کامیاب بنائیے۔‘‘


واضح رہے کہ دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اتحاد قائم کیا ہے جس کی وجہ سے بی جے پی امیدواروں کو ساتوں لوک سبھا سیٹ پر زبردست مقابلہ مل رہا ہے۔ تین لوک سبھا سیٹوں پر جہاں کانگریس نے اپنا امیدوار اتارا ہے، وہیں چار لوک سبھا سیٹوں پر عآپ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ دہلی کی ساتوں لوک سبھا سیٹ پر اصل مقابلہ انڈیا اتحاد اور بی جے پی کے درمیان ہی ہے، باقی پارٹیوں کے امیدوار مقابلے میں دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔