سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل ہندوستانی ٹیم کو لگا ’ڈبل جھٹکا‘، دو اہم کھلاڑیوں کو لگی چوٹ

29 سالہ چاہر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں گیندبازی کرتے وقت چوٹ لگ گئی تھی، جب کہ سوریہ کمار کے ہاتھ میں ہلکا فریکچر ہو گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سری لنکا کے خلاف جمعرات سے لکھنؤ میں شروع ہو رہی تین میچوں کی ٹی-20 بین الاقوامی سیریز سے پہلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو دوہرا جھٹکا لگا ہے کیونکہ سفید گیند کے ماہر دیپک چاہر اور سوریہ کمار یادو چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ 29 سالہ چاہر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی-20 بین الاقوامی میچ میں گیندبازی کرتے وقت چوٹ لگ گئی تھی، جبکہ سوریہ کمار کے ہاتھ میں ہلکا فریکچر ہو گیا ہے۔ دونوں اب بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکادمی میں اپنا ریہبلٹیشن پورا کریں گے۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان جاری کر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی ریہبلٹیشن کے لیے بنگلورو جائیں گے۔ شاہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’’تیز گیندباز دیپک چاہر اور بلے باز سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی-20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’دیپک کو گیندبازی کے دوران چوٹ لگی، جبکہ سوریہ کمار یادو کو کولکاتا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی-20 میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘ زخمی کھلاڑیوں کی جگہ کوئی نیا کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔