کرکٹ عالمی کپ 2023 کے لیے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان، سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہل کو ملا موقع

عالمی کپ 2023 کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے، بی سی سی آئی کے سلیکٹرس نے 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup</p></div>

ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup

user

قومی آواز بیورو

کرکٹ کے ’مہا کمبھ‘ یعنی عالمی کپ 2023 کا آغاز ٹھیک ایک ماہ بعد، یعنی 5 اکتوبر سے ہندوستان میں ہوگا۔ عالمی کپ کو لے کر تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی بات کریں تو ابھی وہ ایشیا کپ کھیل رہی ہے اور اس درمیان بی سی سی آئی نے عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سوریہ کمار یادو اور کے ایل راہل کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں 3 اہم کھلاڑیوں کا نام نہیں ہے۔

دراصل ایشیا کپ کے لیے منتخب 18 رکنی ہندوستانی ٹیم (اسٹینڈ بائی کھلاڑی سنجو سیمسن سمیت) میں سے ہی عالمی کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل پرسدھ کرشنا، تلک ورما اور سنجو سیمسن کو عالمی کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یجویندر چہل کو بھی عالمی کپ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انھیں ایشیا کپ میں بھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔


چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے آج ٹیم کا اعلان کیے جاتے وقت کہا کہ ’’ہمارے سامنے کھلاڑیوں کی چوٹ کا مسئلہ تھا، لیکن صحیح وقت پر شریئس ایر اور کے ایل راہل فٹ ہو گئے۔ کئی ناموں پر تبادلہ خیال ہوا، لیکن آپ کو ٹیم کے توازن کے حساب سے بہترین ٹیم منتخب کرنی ہوتی ہے۔ کے ایل راہل اچھے ٹچ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ بنگلورو میں پریکٹس کر رہے تھے، لیکن ایشیا کپ سے پہلے زخمی ہو گئے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’50 اوور کے میچ کے لیے آپ ایک آف اسپنر ٹیم میں چاہتے ہیں، لیکن یہ سب سے متوازن ٹیم ہے۔ ہم نے جن گیندبازوں کا انتخاب کیا ہے، اس سے کافی خوش ہیں۔‘‘

پریس کانفرنس میں روہت شرما نے کہا کہ ’’وَنڈے کرکٹ میں آپ کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے۔ ٹی-20 میں آپ کے پاس پالیسی بنانے یا نئے منصوبہ کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہوتا۔ یہ صرف ہمارے ساتھ نہیں ہے، یہ ہر ٹیم کے ساتھ ہے۔ ہر عالمی کپ میں ایسا ہوتا ہے۔ کوئی نہ کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتا ہے۔ ہمیں سب سے بہترین ٹیم منتخب کرنی ہوتی ہے، اور ایسے میں کسی نہ کسی کو ٹیم سے باہر رکھنا پڑتا ہے۔ ہمیں ٹیم میں بلے بازی اور گیندبازی دونوں میں گہرائی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘


روہت شرما کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے گزشتہ کچھ سالوں میں یہ محسوس کیا کہ ہماری ٹیم میں بلے بازی اور گیندبازوں میں گہرائی کی کمی ہے۔ کئی مواقع پر ہمیں لگا کہ ہماری ٹیم کی بلے بازی میں گہرائی نہیں ہے۔ نویں، دسویں یا گیارہویں نمبر کے کھلاڑیوں کا کام صرف گیندبازی کرنا نہیں ہے۔ کئی مواقع پر یہ لوگ 15-10 رن بنا جاتے ہیں، جو شکست اور فتح کا فرق ثابت ہوتے ہیں۔‘‘

عالمی کپ 2023 کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، ایشان کشن، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔