جی-20: عشائیہ کے دعوت نامہ میں ’ پریزیڈنٹ آف بھارت‘ کا استعمال، لفظ ’انڈیا‘ ہٹانے پر کانگریس کا شدید ردعمل

ایک ٹویٹ میں آئین کا حوالہ دیتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا ’’اس کے آرٹیکل ایک میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، جو ہندوستان تھا، ریاستوں کا اتحاد ہے۔ لیکن اب ریاستوں کی یونین پر بھی حملہ کیا جا رہا ہے۔"

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں ہونے جا رہی جی-20 سربراہی اجلاس سے کانگریس نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے عشائیہ کے جو دعوت نامے بھجوائے ہیں ان پر پریزیڈنٹ آف انڈیا کے مقام پر پریزیڈنٹ آف بھارت کا استعمال کیا گیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا کہ راشٹرپتی بھون کی طرف سے 9 ستمبر کو جی-20 سربراہی اجلاس کے عشائیہ کے لیے بھیجے گئے دعوت ناموں میں عام طور پر استعمال ہونے والے 'پرزیڈنٹ آف انڈیا' کو تبدیل کر کے پریزڈنٹ آف بھارت کر دیا گیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں آئین کا حوالہ دیتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا ’’تو یہ خبر سچ ہے۔ راشٹرپتی بھون نے 9 ستمبر کو جی-20 کے عشائیہ کے لیے معمول کے 'پریزیڈنٹ آف انڈیا' کے بجائے 'پریزیڈنٹ آف بھارت' کے نام سے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ اب، آئین کے آرٹیکل پر نظر ڈالیں ’’بھارت، جو کہ انڈیا تھا، ریاستوں کا مرکز ہوگا لیکن اب یہ ریاستوں کا مرکز بھی حملے کی زد میں ہے۔


اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ’’مسٹر مودی تاریخ کو مسخ اور ہندوستان یعنی بھارت یعنی ریاستوں کے مرکز کو تقسیم کرنا جاری رکھ سکتے ہیں لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے۔ آخر انڈیا کی جماعتوں کا مقصد کیا ہے؟ یہ بھارت ہے - ہم آہنگی، دوستی، مفاہمت اور بھروسہ۔ جوڑے گا بھارت جیتے گا انڈیا!‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔