ہندوستان کناڈا میچ بارش کی نذر
قابل ذکر ہے کہ گروپ اے میں ہندوستان اور شریک میزبان امریکہ پہلے ہی سپر ایٹ میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ کناڈا ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے۔
بارش اور گیلے میدان کی وجہ سے ہفتہ کو یہاں ہندوستان اور کناڈا کے درمیان ٹی20 عالمی کپ کا میچ بغیر کوئی گیند ڈالے منسوخ کر دیا گیا۔اس میچ کی ویسے کوئی اہمیت نہیں تھی کیونکہ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی سپر ایٹ میں اپنی جگہ بنا چکی ہے اور کناڈا پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔
سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ پردونوں ٹیموں کے درمیان ہندوستان کے وقت کے مطابق کل رات آٹھ بجے شروع ہونا تھا جس کے لیے ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہونا تھا لیکن شدید بارش اور گیلا گراؤنڈ ہونے کے باعث ٹاس ممکن نہیں ہوسکا۔
بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے میدان کو خشک کرنے کے لیے سخت محنت کی جس کے پیش نظر فیلڈ امپائرز نے رات 9 بجے میدان کا معائنہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس دوران بارش اور میدان گیلا ہونے کے باعث انہیں میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرناپڑا اوردونوں ٹیموں میں ایک ایک پوائنٹ تقسیم کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گروپ اے میں ہندوستان اور شریک میزبان امریکہ پہلے ہی سپر ایٹ میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ کناڈا ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔