ایان چیپل نے 45 سال بعد کمنٹری کو کہا خیرباد

ایان چیپل نے 75 ٹیسٹ میچوں پر محیط اپنے کیریئر کے بعد کمنٹری باکس کا رخ کیا تھا۔ وہ تقریباً تین دہائیوں تک چینل نائن کے براڈ کاسٹ گروپ کا حصہ رہے۔

ایان چیپل، تصویر یو این آئی
ایان چیپل، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ایان چیپل نے اپنے 45 سالہ طویل کمنٹری کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں اپنے تیکھے تبصروں کے لیے جانے جانے والے 78 سالہ چیپل نے اس بات کا انکشاف سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے کرتے ہوئے کیا، 'مجھے وہ دن یاد ہے جب مجھے معلوم تھا کہ میرا دل کرکٹ سے بھر گیا ہے۔ میں نے گھڑی کی طرف دیکھا (ٹیسٹ میچ) کھیل کے دن گیاہ بجے سے پانچ منٹ آگے بڑھ چکا تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ اگر آپ گھڑی کی طرف دیکھ رہے ہیں، تو آپ کے جانے کا وقت آگیا ہے۔

ایان چیپل نے کہا کہ "جب کمنٹری کی بات آتی ہے تو میں اس بارے میں کافی وقت سے سوچ رہا ہوں۔ کچھ سال پہلے مجھے دل کا دورہ پڑا تھا۔ میں خوش قسمت تھا، لیکن اس کے بعد سب کچھ مشکل ہو گیا، میں نے سوچا کہ سفرکے دوران چیزیں مشکل ہوجائیں گی۔"


جب چیپل سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح یاد کیا جانا پسند کریں گے، تو انہوں نے کہا کہ "یہ دوسرے لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ مجھے کس طرح یاد کرتے ہیں۔ کچھ سوچیں گے کہ میں ٹھیک تھا، کچھ سوچیں گے کہ میں بہت برا تھا۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔"

چیپل نے 75 ٹیسٹ میچوں پر محیط اپنے کیریئر کے بعد کمنٹری باکس کا رخ کیا تھا۔ وہ تقریباً تین دہائیوں تک چینل نائن کے براڈ کاسٹ گروپ کا حصہ رہے۔ چیپل حال ہی میں اسکن کینسر سمیت متعدد بیماریوں سے گزرے ہیں، لیکن انہوں نے پرنٹ اور براڈ کاسٹ میڈیا پر کرکٹ کے خیالات کا اشتراک جاری رکھا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔