میں صورت حال کے مطابق کھیلنا پسند کرتا ہوں: پنت
پنت نے چوتھے ٹیسٹ میں 101 رنوں کی اننگ کھیلنے کے بعد میزبان براڈکاسٹر سے کہا کہ میرے کھیلنے کا انداز یہی ہے کہ میں صورتحال کے مطابق کھیلتا ہوں اور گیند دیکھنے کے بعد اس کی میرٹ پر اس پر ہٹ لگاتا ہوں۔
احمدآباد: ہندوستان کی سرزمین پر اپنی پہلی سنچری بناکر ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن پر لے جانے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ہمیشہ حالات کے مطابق کھیلتے ہیں اور گیند کو دیکھنے کے بعد اس پر ہٹ لگاتے ہیں۔
23 سالہ پنت نے چوتھے ٹیسٹ میں 101 رنوں کی اننگ کھیلنے کے بعد میزبان براڈکاسٹر سے کہا کہ ’’میرے کھیلنے کا انداز یہی ہے کہ میں صورتحال کے مطابق کھیلتا ہوں اور گیند دیکھنے کے بعد اس کی میرٹ پر اس پر ہٹ لگاتا ہوں۔ میں اپنی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور ٹیم کوجتانا چاہتا ہوں۔ اگر میری اننگ سے ناظرین لطف اندوز ہوتے ہیں تو یہ میرے لئے سب سے بڑی خوشی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جب میں اور روہت بھائی کھیل رہے تھے تو ہمارا منصوبہ شراکت قائم کرنے کا تھا۔ پچ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد میں نے شاٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ کئی بار جب گیند باز اچھی بالنگ کر رہا ہوتا ہے تو آپ کو اس کی گیندوں کا احترام کرنا پڑتا ہے۔ اگرخراب بال ملے تو آپ اس پر ہٹ لگا سکتے ہیں۔ یہی بات میرے ذہن میں تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی آر ڈی او نے ایس ایف ڈی آر میزائل کا کیا کامیاب تجربہ
یہ پوچھنے پر کہ کیا ان کے دماغ میں سنچری تھی۔ پنت نے کہا، "میں ذاتی مقاصد سے نہیں کھیلتا۔ ایسا کچھ میرے ذہن میں نہیں چل رہا تھا۔ میرے ذہن میں صرف ٹیم کا منصوبہ تھا۔ ''پنت سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کے پاس اٹیک کرنے کا لائسنس رہتا ہے۔ تو انہوں نے کہا، "زیادہ تر وقت میرے پاس یہ لائسنس رہتا ہے، لیکن میں صورتحال کا اندازہ کرتا ہوں اور اسی کے مطابق آگے بڑھتا ہوں۔ یہ بات آپ کو میری آج کی اننگ میں نظرآئی ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔