میں نے آئی پی ایل میں جگہ پانے کے بعد پہلی مرتبہ آئی فون پلس خریدا تھا: محمد سراج

حیدرآبادی فاسٹ بولر نے کہا کہ کار تو انہوں نے خرید لی تاہم اس کو چلانا نہیں جانتے تھے۔ اس کے بعد ماموں کے بیٹے کی خدمات انہوں نے کار چلانے کے لئے لی تھی۔

محمد سرج، تصویر ٹوئٹر @mdsirajofficial
محمد سرج، تصویر ٹوئٹر @mdsirajofficial
user

یو این آئی

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل میں جگہ پانے کے بعد انہوں نے سب سے پہلا کام آئی فون سیون پلس خریدا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے سکنڈ ہینڈ کار کرولا کی خریداری کی، کیونکہ آئی پی ایل کھلاڑیوں کے لئے کار کافی اہم ہے۔ وہ پلاٹینا گاڑی کب تک ڈھکیلیں گے؟

حیدرآبادی فاسٹ بولر نے کہا کہ کار تو انہوں نے خرید لی تاہم اس کو چلانا نہیں جانتے تھے۔ اس کے بعد ماموں کے بیٹے کی خدمات انہوں نے کار چلانے کے لئے لی تھی۔ انہوں نے کار کی خریداری کے بعد ایک تقریب کا حوالہ دیا اور کہا کہ کورولا کار میں اے سی بھی نہیں تھا۔ ہمیں کار کے شیشوں کو کھلا رکھنا پڑتا تھا۔ راستہ سے گزرنے کے دوران لوگ ان کا نام پکار کر ہاتھ ہلاکر اشارہ کر رہے تھے۔


محمد سراج نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں کار کا آئینہ بھی نہیں چڑھایا جاسکتا تھا کیونکہ گرمی بہت ہو رہی تھی۔ پھر آئندہ سال انہوں نے مرسیڈیز کار کی خریداری کی۔ سراج فی الحال آئی پی ایل میں بنگالورو رائل چیلنجرز ٹیم میں شامل ہیں۔ اس ٹیم کے بعض ارکان نے اپنے تجربات بیان کئے۔ وراٹ کوہلی، اے بی ڈیویلریس کے ساتھ ساتھ سراج نے بھی اپنے تجربات بیان کئے۔ سراج نے اس ویڈیو میں اپنے پہلے آئی پی ایل کے انتخاب کے بعد کے تجربات بیان کئے۔ سراج پہلے سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیلا کرتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔