مجھے دکھ ہے، اس بار میں ٹی-20 عالمی کپ کا حصہ نہیں بنوں گا: جسپریت بمراہ
بمراہ نے ٹوئٹ کیا کہ مجھے دکھ ہے کہ میں اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنوں گا، لیکن اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں، دیکھ بھال اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔
نئی دہلی: ہندوستان کے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے منگل کے روز کہا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں حصہ نہ لے پانے سے دکھی ہوں، لیکن وہ ہندوستانی ٹیم کی مہم کے دوران اس کی حمایت کریں گے، بمراہ نے ٹوئٹ کیا، "مجھے دکھ ہے کہ میں اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنوں گا، لیکن اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں، دیکھ بھال اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ میں صحت یاب ہونے کے بعد آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کی مہم کا منتظر ہوں۔ میں اس وقت اس کا ساتھ دوں گا۔"
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے پیر کو کہا کہ جسپریت بمراہ کمر کی انجری کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے تفصیلی تحقیقات اور ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
جے شاہ نے کہا کہ بورڈ جلد ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بمراہ کے متبادل کا اعلان کرے گا۔ ہندوستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرے گا۔ روہت شرما کی ٹیم 6 اکتوبر کو پرتھ کے لیے روانہ ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔