پاکستان کی سابق کرکٹ کپتان ’ثنا میر‘ نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ثنا میر نے کہا کہ چند ماہ میں مجھے سوچنے کا بھرپور موقع ملا اور میں سمجھتی ہوں کہ زندگی میں آگے بڑھنے کا اب بہترین وقت ہے، میری جانب سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کا سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔
لاہور: سابق پاکستانی کرکٹ کپتان ثنا میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کے فیصلے کا اعلان کر دیا۔34 سالہ میر نے 2005 میں اپنے آغاز کے بعد سے 226 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور ان میں سے 137 میں وہ کپتان رہی ہیں۔
اس موقع پر ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اور گرین جرسی پہننا قابل فخر لمحہ ہے، میں پی سی بی کی مشکور ہوں جس نے مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں مجھے سوچنے کا بھرپور موقع ملا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اب زندگی میں آگے بڑھنے کا بہترین وقت ہے، میری جانب سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کا سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ وہ ثناء میر کے شاندار کیرئیر پر پی سی بی کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ثناء میر نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بہتر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان نے 137 میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی، کیرئیر کے 120 ون ڈے میچوں میں 1630 رنز بنائے، 151 وکٹیں حاصل کیں اور 106 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 802 رنز اسکور کیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Apr 2020, 7:40 PM