کرکٹ: ہند-سری لنکا سیریز کا شیڈول جاری، 13 جولائی کو ہوگا پہلا میچ

ہندستانی سلیکٹروں کی طرف سے باقاعدہ کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سفید گیند سیریز کے لئے نئے کھلاڑیوں کو منتخب کئے جانے کی امید ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندستان کی بی کرکٹ ٹیم 13 سے 25 جولائی کے درمیان سری لنکا میں تین ون ڈے اور تین ٹی-20 مقابلے کھیلے گی۔ سیریز کے براڈکاسٹر سونی نے پیر کو اس کا اعلان کیا ہے۔ سونی اسپورٹس نے پیر کو سیریز کے شیڈول کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ہندستانی ٹیم جیتنے کی ضد کے عزم کے ساتھ سری لنکا سے ٹکرائے گی۔ تین ون ڈے مقابلے 13, 16اور 18جولائی کو جبکہ تین ٹی-20 میچ 21، 23 اور 25جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین محدود اوور کرکٹ کے لئے فی الحال انعقاد کی جگہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ہندستانی سلیکٹروں کی طرف سے باقاعدہ کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سفید گیند سیریز کے لئے نئے کھلاڑیوں کو منتخب کئے جانے کی امید ہے۔ وراٹ کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑی 18جون سے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور چار اگست سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے پہلے سے ہی برطانیہ میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔