کناڈا نے اپنی پہلی جیت درج کی، آئرلینڈ کو 12 رن سےدی شکست

جارج ڈوکریل اور مارک ایڈیئر آئرلینڈ کو میچ میں واپس لے آئے لیکن جیت نہ دلا سکے۔ مارک ایڈیئر نے 24 گیندوں میں سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نکولس کیرٹو کی49 اور شریاس موا کی 37 رنز کی  شاندار اننگز اور اس کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کناڈا نے ٹی-20 عالمی  کپ کے 13ویں میچ میں جمعہ کے روز آئرلینڈ کو 12 رن سے شکست دے دی۔

138 رن کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 125 رن بنا سکی اور 12 رنز سے میچ ہار گئی۔ یہ ٹی-20 عالمی کپ میں کناڈا کی پہلی فتح ہے۔


جارج ڈوکریل اور مارک ایڈیئر آئرلینڈ کو میچ میں واپس لے آئے لیکن جیت نہ دلا سکے۔ مارک ایڈیئر نے 24 گیندوں میں سب سے زیادہ 34 رنز بنائے۔ جبکہ جارج ڈوکریل 23 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ اینڈی بالبرنی (17)، کپتان پال اسٹرلنگ (9) اور لورکن ٹکر (10) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کناڈا کی جانب سے جیریمی گورڈن اور ڈیلن ہیلیگر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنید صدیقی اور سعد بن ظفر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کناڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ اور بیری میکارتھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ایڈیئر اور گیرتھ ڈیلانی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔