کیا بالی ووڈ کی یہ حسینہ دھونی  کے سالے کی بہو بنیں گی؟ کروڑ پتی تاجر سے تعلقات کی تصدیق

ایک مشہور اداکارہ تجربہ کار کرکٹر دھونی کے خاندان کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ یہ اداکارہ دھونی کی بیوی ساکشی سنگھ کے کزن سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کے گلیاروں سے خبریں آرہی ہیں کہ ایک مشہور اداکارہ تجربہ کار کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے خاندان کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ یہ اداکارہ دھونی کی بیوی ساکشی سنگھ کےکزن سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ پہلے ان کے رشتے کی صرف افواہیں تھیں لیکن اب ان کے کروڑ پتی بزنس مین  رشتہ دار نے خود ان کے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ حسینہ  کوئی اور نہیں بلکہ کریتی سینن ہیں، جن کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ این آر آئی بزنس مین کبیر بہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ کافی عرصے سے ان کے افیئر کی خبریں آرہی تھیں۔ تاہم ان میں سے کسی نے بھی ان افواہوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ لیکن حال ہی میں کبیر بہیا نے کچھ ایسا کیا جس سے ان کے رشتے کی تصدیق ہوگئی۔


کبیر بہیا ایم ایس دھونی کے سالے ہیں۔ وہ دھونی کی بیوی ساکشی سنگھ کے کزن ہیں۔ جہاں کریتی سینن نے اپنی بہن نوپور کے ساتھ دھونی کی نیو ایئر پارٹی میں شرکت کی، وہیں کبیر بہیا بھی ان کے ساتھ تصاویر میں نظر آئے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو کریتی اور کبیر کی ملاقات کا اہتمام اداکار اکشے کمار نے کیا تھا۔

دراصل، کریتی سینن نے حال ہی میں اسٹیڈیم میں پرفارم کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس پر ان کے بوائے فرینڈ کبیر بہیا نے تبصرہ کیا- 'میں مر گیا...' اب کبیر کے اس ردعمل کو دیکھ کر مداح ان کے رشتے کو کنفرم سمجھ رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا- 'اسے آفیشل بناؤ بھائی۔'


آپ کو بتاتے چلیں کہ کبیر بہیا کریتی سینن سے 9 سال چھوٹے ہیں۔ کریتی کی عمر 34 سال ہے، کبیر کی عمر 25 سال ہے۔ کبیر بہیا کا تعلق برطانیہ میں مقیم ایک بزنس مین فیملی سے ہے۔ سنڈے ٹائمز کی 2019 کی امیروں کی فہرست کے مطابق، ان کے خاندان کی کل دولت 427 ملین روپے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔