بنگلورو: بارش کے خدشات کے درمیان آج سے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا پہلا ٹیسٹ

ٹیم انڈیا کو اگر ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اپنی جگہ آسانی سے پکّی کرنی ہے تو اس کے لیے تینوں میچ جیتنا ضروری ہے۔ چنّاسوامی اسٹیڈیم میں مقابلہ 9.30 بجے سے شروع ہوگا

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر@BCCI

user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شاندار کامیابی حاصل کرکے ٹیم انڈیا کافی پُرجوش ہے اور اسی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے ارادے سے نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترنے والی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بدھ (16 اکتوبر) کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں 9.30 بجے صبح سے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے ساتھ مقابلے کا ٹیم انڈیا اور کرکٹ شائقین کو کافی بے صبری سے انتظار ہے۔

ہندوستان ابھی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کی ٹیموں میں ٹاپ پر قائم ہے اور ٹام لاتھم کی قیادت والی نیوزی لینڈ کے خلاف یقینی طور پر وہ اپنی جیت کے امکانات کا فائدہ اٹھانا چاہے گا۔ ٹیم انڈیا کو اگر ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اپنی جگہ آسانی سے پکّی کرنی ہے تو اس کے لیے تینوں میچ جیتنا ضروری ہے۔ ہندوستان کے لیے اپنے اس ہدف کو پورا کرنے میں موسم سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے کیونکہ بنگلورو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے ٹیسٹ ڈرا ہوتا ہے تو اس کا ٹیم انڈیا کو نقصان ہوگا اور اسے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مزید کوشش کرنی ہوگی۔


محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ بنگلورو شہر میں پورے ہفتہ بارش ہوگی۔ بدھ اور جمعرات کو تو شدید بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد جمعہ اور ہفتہ کے لیے بھی آرینج الرٹ جاری ہوا ہے۔ ایسے میں بارش ہندوستان کا کھیل بگاڑ سکتی ہے۔

پہلے دو دنوں میں تقریباً 40 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ تیسرے دن 67 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو دونوں ٹیموں اور کرکٹ شائقین کو پریشان کرنے والا ہے۔ 16 اکتوبر کو 100 فیصد بادل چھائے رہنے کے ساتھ درجہ حرارت 26 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ حالانکہ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں انتہائی جدید آبی نکاسی کا انتظام ہے اس لیے میچ کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش ہونے پر کوئی مسئلہ نہیں پیدا ہوگا لیکن اگر زیادہ بارش ہوتی ہے تو کچھ اوور کم کرنے پڑ سکتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم:

روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمرہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکچھر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، آکاش دیپ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔