نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستانی بلے باز شبھمن گل کا کھیلنا مشکل، سرفراز خان کو مل سکتا ہے موقع
ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنے بہترین فارم سے گزر رہی ہے۔ اس کامیابی کی وجہ ہندوستانی ٹیم کی بیک اپ ہے، وہ کھلاڑی جو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں وہ بھی میچ وننگ پاری کھلینے کی قوت رکھتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے قبل ہی ہندوستانی ٹیم کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق نوجوان اسٹار بلے باز شبھمن گل کا پہلے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکل ہے۔ دراصل ان کے گردن میں اچانک سے درد شروع ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے وہ پہلے میچ میں بنچ پر بیٹھ سکتے ہیں۔ گل کے نہ کھیلنے کی صورت میں ابھرتے ہوئے بلے باز سرفراز خان کو موقع مل سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی سرفراز خان بنگلہ دیش کے خلاف 15 رکنی ٹیم کے حصہ تھے، لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنے بہترین فارم سے گزر رہی ہے۔ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں یہ ٹیم نمبر 1 ہے۔ اس کامیابی کی وجہ ہندوستانی ٹیم کی بیک اپ ہے۔ وہ کھلاڑی جو پلیئنگ الیون میں نہیں ہیں وہ بھی میچ وننگ پاری کھلینے کی قوت رکھتے ہیں۔ سرفراز خان، جن کو اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف موقع ملا تھا، انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ سرفراز گھریلو کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا جلوہ ہمیشہ سے بکھیرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایرانی کپ میں شاندار پرفارمنس کرتے ہوئے دوہری سنچری لگائی تھی۔
کل سے شروع ہو رہے ٹیسٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم ممکن ہے اسی پلیئنگ الیون کے ساتھ اترے ، جس کے ساتھ انہوں نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ شکست دی تھی۔ گل کے نہ کھیلنے کی صورت میں ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ گل کے نہ کھلینے کی صورت میں یہ سوال بھی کھڑا ہو گیا ہے کہ گل جو نمبر 3 پر بلے بازی کرتے ہیں، ان کی جگہ کون بلے بازی کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ عین ممکن ہے کہ نمبر تین پر سرفراز یا کے ایل راہل میں سے کسی ایک کو موقع ملے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔