ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کو دی بری خبر
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان پر ایشیا کپ 2022 کے گروپ اے میچ میں ’سلو اوور ریٹ‘ کے لیے 40 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل ہندوستانی ٹیم کو بُری خبر دی ہے۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان پر ایشیا کپ 2022 کے گروپ اے میچ میں ’سلو اوور ریٹ‘ کو لے کر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل جیف کرو نے روہت شرما اور بابر اعظم کی ٹیموں کے ذریعہ اتوار کے میچ کے دوران اپنے اپنے مقررہ وقت سے 2 اوور کم ہونے کے بعد کارروائی کی، کیونکہ مقررہ وقت کو دھیان میں رکھا گیا تھا۔
آئی سی سی نے کہا کہ ’’کھلاڑیوں اور کھلاڑی حامی کمپنیوں کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے شق 2.22 کے مطابق جو کم از کم اوور ریٹ کے معاملے سے متعلق ہے، اس سلسلے میں کھلاڑیوں پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ فی اوور کے لیے لگایا جاتا ہے، جو ان کی ٹیم طے مدت میں گیندبازی کرنے میں ناکام رہتی ہے۔‘‘
دونوں کپتانوں کو اس کے لیے قصوروار ٹھہرایا گیا اور دونوں کپتانوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا، اس لیے معاملے میں رسمی سماعت کی کوئی ضرورت نہیں پڑی۔ میدانی امپائر مسعود الرحمن اور روچرا پلیگروگے، تیسرے امپائر رویندر وملاسری اور چوتھے امپائر غازی سہیل نے سلو اوور ریٹ کا الزام لگایا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔