18 اکتوبر کو ہوں گے بی سی سی آئی کے انتخابات

درست امیدواروں کی فہرست 13 اکتوبر کو شام 7 بجے شائع کی جائے گی اور امیدوار 14 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
بی سی سی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر کی تقرری کے لیے انتخابات 18 اکتوبر 2022 کو ہوں گے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے مقرر ریٹرننگ آفیسر اے کے جوتی نے ہفتہ کو ریاستی ایسوسی ایشنوں کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 اکتوبر کو شام 6 بجے سے پہلے اپنے نمائندوں کو نامزد کر سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر، نائب صدر، سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری اور خزانچی کی تقرری کے لیے انتخابات 18 اکتوبر کو ہوں گے اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ امیدواروں کی فہرست کا مسودہ 5 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ اس مسودے پر اعتراضات طلب کرنے کے لیے اگلے دو دن رکھے جائیں گے۔


درست امیدواروں کی فہرست 13 اکتوبر کو شام 7 بجے شائع کی جائے گی اور امیدوار 14 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی فہرست انتخابات سے تین روز قبل 15 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

بی سی سی آئی کے جنرل الیکشن کوڈ کے مطابق ایک امیدوار صرف ایک عہدے کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے۔ کوئی نمائندہ ایک ہی عہدے کے لیے ایک سے زیادہ امیدواروں کا تجویز کنندہ یا حامی نہیں ہو گا۔ اگر کوئی امیدوار کسی عہدے کے لیے دو نامزدگی فارم داخل کرتا ہے تو اسے 13 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے پہلے ایک نامزدگی واپس لینی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔