زرمبادلہ کے ذخائر 5.22 بلین ڈالر سے کم ہو کر 545.7 بلین ڈالر رہ گئے
ریزرو بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.7 بلین ڈالر کم ہو کر 484.9 بلین ڈالر رہ گئے۔
ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر)، سونے کے ذخائر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں کمی کی وجہ سے 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل ساتویں ہفتے 5.22 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ ذخائر اس ہفتے کم ہو کر 545.7 بلین ڈالر پر آگئے، جبکہ پچھلے ہفتے یہ 2.23 بلین ڈالر کم ہو کر 550.9 بلین ڈالر پر آگئے تھے۔
ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 16 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.7 بلین ڈالر کم ہو کر 484.9 بلین ڈالر رہ گئے۔ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 458 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور وہ کم ہو کر 38.2 بلین ڈالر پر آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں حجاب تنازع: شدت پسندی درست نہیں... سہیل انجم
وہیں زیر جائزہ ہفتے کے لیے 32 ملین ایس ڈی آر کی کمی سے 17.7 بلین رہ گیا۔ اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے ذخائر 31 ملین ڈالر کم ہوکر 4.9 بلین ڈالر رہ گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔