ڈبلیو ٹی سی فائنل میں بغیر تھوک لگائے بھی گیند سوئنگ کرے گی: ایشانت شرما
ایشانت شرما نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’کرکٹ کنیکٹیڈ‘ پر کہا کہ حالات کے مطابق اگر گیند کو اچھی طرح سے سوئنگ کرانا جاری رکھا جائے تو گیند بازوں کے لئے ان مشکل حالات میں بھی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوگا
ممبئی: ہندوستان کے تیزگیند باز ایشانت شرما کا خیال ہے کہ انگلینڈ کے ساوتھمپٹن میں کھیلے جارہے عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں تھوک لگائے بغیر بھی گیند باز سوئنگ کرے گی، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سے کسی گیند باز کو گیند کو سوئنگ کراتے رہنے کی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی، ایشانت نے آج ڈبلیو ٹی سی فائنل کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی اہمیت کے سلسلے میں بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’کرکٹ کنیکٹیڈ‘ پر کہا کہ ’’اگر یہاں کی صورتحال میں گیند کو اچھی طرح سے سوئنگ کرانا جاری رکھا جائے تو گیند بازوں کے لئے ان مشکل حالات میں بھی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوگا۔ آپ کو الگ طرح سے تربیت لینے اور تبدیلی کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں آپ کو کچھ وقت بعد ریورس سوئنگ ملتی ہے لیکن انگلینڈ میں سوئنگ کی وجہ سے گیند کو لینتھ فل ہوجاتی ہے۔ اس لئے آپ کو گیند کی لینتھ میں تال میل بیٹھانا ہوگا۔ یہ کرنا آسان نہیں ہے اور یہاں کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے، اس لئے موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے میں وقت لگتا ہے۔ ‘‘
تیزگیند باز نے مزید کہا کہ کوارنٹائن سے بھی کافی فرق پڑتا ہے کیونکہ آپ میدان پر نہیں جاسکتے۔ آئی پی ایل کے بعد ہمیں میدان میں جاکر ٹریننگ کی اجازت نہیں تھی۔ جم میں ٹریننگ کرنا اور زمین پر مشق کرنے میں کافی فرق ہوتا ہے۔ آپ کو اس کے ساتھ تال میل بٹھانا پڑتا ہے اور اس میں وقت لگتا ہے۔ نوجوان ہندوستان کے سلامی بلے باز شبھمن گل نے بھی کرکٹ کنکٹیڈ پر اپنے ٹیم انڈیا اے اور انڈر 19 ٹیم کے انگلینڈ دورے سے ملے تجربے کو شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے ہندوستان اے اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کیا تو سبھی نے مجھ سے ایک محددود تعداد میں گیند کھیلنے کے لئے کہا، اگر میں رن بنانا چاہتا ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ رن بنانے کا آپ کا ارادہ کبھی بھی بیک فٹ پر نہیں جانا چاہیے اور آپ کو مسلسل رن بنانے کے بارے میں غور کرنا چاہیے۔ جب آپ رن بناتے ہیں تو گیند بازوں پر دباؤ آجاتا ہے اور اگر آپ صرف خود کو بچانے کی کوشش کرتے رہیں تو آپ خود دباؤ میں آجائیں گے۔ میرے خیال سے کبھی کبھی انگلینڈ کے موسم میں پچ پر ٹکے رہنے کے لئے آپ کو خراب گیندوں کو بھی چھوڑنا پڑتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔