بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ بابر نے کہا کہ کپتانی کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی ہے۔ بابر نے کہا کہ کپتانی کا تجربہ بہت شاندار رہا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بابر نے کہا کہ میں آپ کی غیر متزلزل حمایت اور مجھ پر اعتماد کا مشکور ہوں، آپ کا جوش میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا’’ پیارے مداح، آج میں آپ کے ساتھ ایک خبر شیئر کر رہا ہوں کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کو دی گئی اطلاع کے بعد میں نے پاکستان مرد کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں عہدہ چھوڑ کر اپنی کارکردگی پر توجہ دوں۔‘‘


بابر نے کہا کہ کپتانی ایک فائدہ مند تجربہ رہا ہے لیکن اس سے کام کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں۔ میں اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں اور اپنے خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزارنا چاہتا ہوں جس سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔

بابر اعظم نے لکھا کہ کپتانی چھوڑنے سے مجھے آگے بڑھنےمیں مدد ملے گی اور میں اپنے کھیل اور ذاتی زندگی پر زیادہ توجہ دے سکوں گا۔ انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی غیر متزلزل حمایت اور مجھ پر اعتماد کے لیے شکر گزار ہوں، آپ کا جوش میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔