ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دی 7 وکٹوں سے شکست، سیریز 2-0 سے اپنے نام کی

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے 95 رنوں کے ہدف کو 7 وکٹوں کے ساتھ کامیابی سے حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے کانپور ٹیسٹ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے، اس طرح ٹیم انڈیا نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز کی بنیاد پر ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 95 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے ہندوستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے چنئی ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 280 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کانپور ٹیسٹ 95 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا روہت شرما (8) رنز کی صورت میں مہدی حسن میراز نے دیا۔ اس کے بعد آنے والے شبمن گل (6) نے آتے ہی چھکا لگایا لیکن وہ پھر مہدی کی اسپن پر کیچ ہو کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال نے آؤٹ ہونے سے پہلے 51 رنز بنائے۔ جیتنے کا چوکا رشبھ پنت کے بلے سے نکلا۔ جبکہ وراٹ کوہلی 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔


خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 95 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارت کی جانب سے بمراہ، اشون اور جڈیجہ نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوران ہندوستان کے گیند بازوں نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی، جس کی بدولت بنگلہ دیش کو صرف 94 رنز تک محدود کر دیا گیا۔ بنگلہ دیشی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور ان کی ٹیم ایک بڑے اسکور تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت تک بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر 26 رن بنا لیے تھے۔ کھیل کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 233 رنوں پر سمٹ گئی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹ پر 285 رنوں کے اسکور پر ڈکلیئر کر دی۔ بھارت نے محض 34.4 اوورز میں یہ رن بنائے۔ بھارت کو پہلی اننگز کے اعتبار سے 52 رنوں کی لیڈ ملی۔

اس مقابلے میں بارش کا اثر بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ تیسرے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی گئی تھی کیونکہ بھاری بارش کے باعث میدان کافی گیلا تھا۔ اسی طرح دوسرے دن بھی بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل نہیں ہوا تھا، جبکہ خراب روشنی اور بارش کی وجہ سے پہلے دن صرف 35 اوور کا کھیل ہو سکا تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے چنئی ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 280 رنوں سے فتح حاصل کی تھی۔ روی چندرن ایشون نے کمال کی آل راؤنڈ پرفارمنس پیش کی تھی۔


دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی شروعات خراب رہی۔ 18 رنوں کے اسکور پر ہی مہمان ٹیم نے ذاکر حسن کا وکٹ گنوا دیا۔ ذاکر آر ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ذاکر نے 15 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 رن بنائے۔ پھر ایشون نے نائٹ واچ مین حسن محمود (4) کو بھی سستے میں چلتا کر دیا۔

اس کے بعد میچ کے آخری دن (یکم اکتوبر) کو اشون کا جادو ایک بار پھر چلا، انہوں نے پہلی اننگز کے سنچری اسکورر مومن الحق (2) کو لیگ سلپ پر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو چوتھا جھٹکا کپتان نجم الحسن شانتو (19) کے طور پر لگا۔ جو رویندر جڈیجہ کی گیند پر ریورس سوئپ کرنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔ تب بنگلہ دیشی ٹیم کا اسکور 91 رن ہوا تھا۔ محض 2 رن بعد 93 رن پر نصف سنچری لگاتے ہی شادمان اسلام (50) آکاش دیپ کی گیند پر یشسوی جیسوال کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد جڈیجہ کا جادو ایک بار پھر چلا، انہوں نے لٹن داس (1) کو رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ اس وقت بنگلہ دیش ٹیم کا اسکور 94 رن ہوا تھا۔ اسی اسکور پر جڈیجہ نے تجربہ کار شکیب الحسن (0) کو کاٹ اینڈ بولڈ آؤٹ کر دیا۔ اس طرح بنگلہ دیشی ٹیم کے 3 رن کے اندر 4 وکٹ گر گئے۔

پھر بمرہ آئے اور انہوں نے مہدی حسن میراز (9) کو آؤٹ سوئنگ پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کا اسکور مہدی کے آؤٹ ہونے کے بعد 118/8 ہوا تھا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم 146 رنز پر سمٹ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔