آسٹریلیا: سری لنکائی کرکٹر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

پولیس نے کہا، "انہیں سڈنی سٹی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور ان پر رضامندی کے بغیر جنسی زیادتی کے چار معاملے درج کئے گئے۔ ہیں"

دانوشکا گنتیلاکا، تصویر آئی اے این ایس
دانوشکا گنتیلاکا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سڈنی: سری لنکا کے بلے باز دانوشکا گنتیلاکا کو پولیس نے اتوار کو آسٹریلیا کے صوبے نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں ایک 29 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گنتیلکا اور خاتون کی ملاقات ایک آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر کئی دنوں کی بات چیت کے بعد ہوئی۔ گنتیلکا پر الزام ہے کہ اس نے بدھ 2 نومبر کو روز بے مضافاتی علاقے میں واقع رہائش گاہ پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ماہر پولیس نے اس معاملے میں روز بے کی رہائش گاہ پر کل جرم کی جگہ کی جانچ کی"۔ پوچھ گچھ کے بعد، گنتیلکا (31) کو دیر رات ایک بجے سڈنی کے سسیکس اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا، "انہیں سڈنی سٹی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور ان پر رضامندی کے بغیر جنسی زیادتی کے چار معاملے درج کئے گئے۔ ہیں"


دریں اثنا سری لنکا کرکٹ (ایس ایس سی) نے اتوار کی صبح اس خبر کے عام ہونے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ "سری لنکا کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ اسے آئی سی سی کی طرف سے مطلع کیا گیا تھا کہ کھلاڑی دانوشکا گنتیلکا کو سڈنی میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اور اسے 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ایس ایل سی عدالت میں ہونے والی کارروائی کی قریب سے نگرانی کرے گا اور آئی سی سی کے ساتھ مشاورت سے اس معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کرے گا'۔ اگر کھلاڑی قصوروار پائے جانے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


خیال ر ہے کہ گنتیلکا پہلے راؤنڈ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹی۔ 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے، حالانکہ وہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ رہے۔ نومبر 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے وہ سری لنکا کے لیے آٹھ ٹیسٹ، 47 ون ڈے اور 46 ٹی۔20 میچ کھیل چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔