گجرات انتخابات: تمام وعدے نبھائیں گے، بی جے پی کے ڈبل انجن کے دھوکے سے بچائیں گے، راہل گاندھی
گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی عوام سے جڑے جو اہم مسائل ہیں، انہیں عوام کے سامنے رکھ رہی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ہم عوام سے جو بھی وعدے کریں گے، اسے پورا کریں گے۔
نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے یکم اور 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن میں کانگریس پارٹی مسائل پر بات کر رہی ہے اور عوام کو یقین دلا رہی ہے کہ پارٹی کس طرح سے ان مسائل کو حل کرے گی۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو وہ عوام کے لیے کیا کچھ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم گجرات کے عوام سے کئے گئے 8 وعدے پورے کریں گے۔‘
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’پانچ سو روپے میں ایل پی جی سلنڈر، نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں، کسانوں کا 3 لاکھ تک کا قرض معاف- ہم گجرات کے لوگوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ آپ کو بی جے پی کے 'ڈبل انجن' کے فریب سے بچائیں گے، ریاست میں تبدیلی کا جشن منائیں گے۔‘‘
یہ گجرات کے لوگوں کے لیے کانگریس پارٹی کے 8 وعدے:
پہلا وعدہ گھریلو خواتین کے لیے:
گھریلو خواتین کے لیے گھریلو گیس سلنڈر 500 روپے میں
گھریلو بجلی کے 300 یونٹ مفت
سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم
دوسرا وعدہ تعلیم کے لئے:
لڑکیوں کے لیے کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم
تین ہزار نئے گورنمنٹ انگلش میڈیم اسکول
تیسرا وعدہ نوجوانوں سے:
دس لاکھ سرکاری نوکریاں
کنٹریکٹ سسٹم ختم کر کے پکی نوکریاں
تین ہزار روپے مہینہ بے روزگاری الاؤنس
چوتھا وعدہ کورونا متاثرین کے لئے:
کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی امداد
جدید سہولیات سے آراستہ نیا سرکاری اسپتال
پانچواں وعدہ صحت کے لئے:
دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج
گردے، جگر اور دل کی مفت پیوند کاری
مفت ادویات
چھٹا وعدہ کسانوں کے لئے:
کسانوں کا 3 لاکھ تک کا قرض معاف
کسانوں کا بجلی کا بل معاف
دودھ پیدا کرنے والوں کے لئے فی لیٹر 5 روپے کی سبسڈی
یہ بھی پڑھیں : پاکستان پھر مارشل لا کی راہ پرگامزن...ظفر آغا
ساتواں وعدہ محفوظ زندگی گزارنے کے لئے:
ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی
کرپشن کے خلاف قانون اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی
آٹھواں وعدہ سماجی انصاف کے لئے
شہری علاقوں میں شہری روزگار گارنٹی اسکیم
اندرا رسوئی یوجنا کے تحت ضرورت مند لوگوں کو 8 روپے میں کھانا
قبائلیوں کے لیے جنگلاتی زمین کا حق
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔