آسٹریلیا 155 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو ٹسٹ جیتنے کے لئے 271 رنز کا ہدف

انگلینڈ کے مارک ووڈ نے 16.3 اوورز میں 37 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ براڈ کو 51 رنز کے عوض تین اور کرس ووکس نے 40 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہوبارٹ: تیز گیند باز مارک ووڈ (37 رن پر 6 وکٹ) اور اسٹورٹ براڈ (51 رن پر 3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ایشز ٹسٹ کے تیسرے دن اتوار کو دوسری اننگ میں 155 رن پر سمیٹ دیا، اس طرح دیرینہ حریف انگلینڈ کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز 37 رنز سے آگے بڑھایا۔ اسٹیون اسمتھ نے 17 اور نائٹ واچ مین اسکاٹ بولینڈ نے تین رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ بولینڈ آٹھ رنز بنانے کے بعد ووڈ کا شکار بنے۔ پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے ٹریوس ہیڈ دوسری اننگز میں محض آٹھ رنز بنانے کے بعد ووڈ کا اگلا شکار بنے۔


اسمتھ 62 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے اپنی چھٹی وکٹ صرف 63 کے اسکور پر گنوائی لیکن وکٹ کیپر ایلکس کیری نے 88 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کا اسکور 155 تک پہنچا دیا۔

کیری نویں بلے باز کے طور پر ٹیم کے اسکور 151 پر آؤٹ ہوئے۔ ووڈ نے پیٹ کمنز کو 13 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز 155 رنز پر سمیٹ دی۔ مارک ووڈ نے 16.3 اوورز میں 37 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ براڈ کو 51 رنز کے عوض تین اور کرس ووکس نے 40 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔