ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کا ایک اور گیند باز زخمی ہو کر باہر، کل ہندوستان سے ہے میچ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 ستمبر کو دیئے گئے اپنے اپ ڈیٹ میں بتایا ہے کہ دہانی ہندوستان کے خلاف اتوار کے میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ حالانکہ پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

شاہنواز دہانی، تصویر آئی اے این ایس
شاہنواز دہانی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ یعنی 3 ستمبر کو دیئے گئے اپنے اَپ ڈیٹ میں بتایا ہے کہ دہانی ہندوستان کے خلاف اتوار کے میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ حالانکہ پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گیندبازی کرتے ہوئے شاہنواز دہانی کو چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انھیں آرام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ’’شاہنواز دہانی مشتبہ سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے 4 ستمبر کو ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر-4 میچ کے لیے دستیاب نہیں رہیں گے۔ انھیں یہ چوٹ جمعہ کو ہانگ کانگ کے خلاف گیندبازی کے دوران لگی۔ کسی بھی مشتبہ سائیڈ اسٹرین چوٹ کی طرح میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک ان کی نگرانی کرے گی، جس کے بعد وہ اسکین کرنے اور ٹورنامنٹ میں آگے حصہ لینے پر فیصلہ کریں گے۔‘‘

کرکٹ شیدائی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے خلاف دوسرا میچ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔ 4 ستمبر کو ہونے والے سپر-4 میچ کو لے کر ایک بار پھر کرکٹ شیدائی پرجوش ہیں، لیکن پاکستانی کرکٹ شیدائیوں کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کا ایک اور تیز گیندباز زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس تیز گیندباز کا نام ہے شاہنواز دہانی۔


اس درمیان پاکستان کے ’جیو ٹی وی‘ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ دہانی ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ حسن علی کو فائنل-11 میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ سے پہلے ہی اپنے اسٹار تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی اور نوجوان تیز گیندباز محمد وسیم جونیئر کے زخمی ہونے سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہندوستان کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ جیسے تیز گیندبازوں کو بھی خلیات میں کھنچاؤ کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایسے میں تیز گیندباز پاکستان کے لیے مشکلات کھڑے کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔