اجنکیا رہانے نے جیت کا سہرہ محمد سراج اور شبھمن گل کے سر باندھا

اجنکیا رہانے نے کہا کہ سراج نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈسیپلین کے ساتھ گیند بازی کرسکتے ہیں۔ کسی ڈیبیو کر رہے کھلاڑی کے لئے ڈسیپلین کے ساتھ گیند بازی کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

میلبورن: ہندوستان کو دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف آٹھ وکٹ سے شاندار جیت دلانے والے کپتان اجنکیا رہانے نے منگل کے روز کہا کہ انہیں اپنے سبھی کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ حقیقت میں سبھی نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میں جیت کا سہرہ محمد سراج اور شبھمن گل کے سر باندھنا چاہتا ہوں۔

رہانے نے چوتھے دن میچ جیتنے اور سیریز میں ایک۔ایک کی برابری حاصل کرنے کے بعد کہا، ’’مجھے اپنے سبھی کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹیم کو برابری دلائی۔ میں اس ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں محمد سراج اور شبھمن گل کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے واقعی لاجواب کارکردگی پیش کی۔


کپتان نے کہا کہ دوسری اننگز میں زخمی ہونے کی وجہ سے امیش یادو نے تقریباً گیندبازی نہیں کی ایسی پوزیشن میں کھلاڑیوں نے جو ہمت دکھائی وہ قابل تعریف ہے ۔ پانچ گیند بازوں کو کھیلنے کی حکمت عملی نے ہمارے لئے کام کیا۔ ہم ایک آل راونڈر کے بارے میں سوچ رہے تھے اور رویندر جڈیجہ اس کے لئے صحیح ثابت ہوئے۔ شبھمن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہم سبھی ان کے فرسٹ کلاس کیرئیر سے واقف ہیں اور اس میچ میں انہوں نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ اونچے درجے کی کرکٹ میں شاٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رہانے نے مزید کہا، ’ سراج نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ڈسیپلین کے ساتھ گیند بازی کرسکتے ہیں۔ کسی ڈیبیو کر رہے کھلاڑی کے لئے ڈسیپلین کے ساتھ گیند بازی کرنا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن ایسی پوزیشن میں ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ کام آتا ہے۔


محمد سراج نے میلبورن میں آسٹریلیائی بلے بازوں کو اپنی گیند بازی سے متاثر کیا۔ پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں انہوں نے تین وکٹ حاصل کیے۔ اپنے پہلے ٹسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کرکے انہوں نے جو شروعات کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔