دوسرا ٹی-20: سوریہ کمار یادو کی دھماکہ خیز سنچری، ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 192 رن کا ہدف دیا
سوریہ کمار نے اس دھماکہ خیز سنچری میں51 گیندوں میں 11چوکے اور 7 چھکے لگا کر 111 رنز بنائے۔ وہ روہت شرما کے بعد ٹی-20 انٹرنیشنل میں ایک سال میں دو سنچریاں بنانے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔
ماؤنٹ مونگانئی: ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 111) کی دھماکہ خیز سنچری کی مدد سے اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی۔20 میچ میں 192 رنز کا ہدف دیا۔ سوریہ کمار نے اس دھماکہ خیز سنچری میں 51 گیندوں میں 11 چوکے اور سات چھکے لگا کر 111 رنز بنائے۔ وہ روہت شرما (2018) کے بعد ٹی-20 انٹرنیشنل میں ایک سال میں دو سنچریاں بنانے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اعظم خان کے خلاف جو ہو رہا ہے وہ سراسر زیادتی ہے... ظفر آغا
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ابتدائی اوور میں سخت گیند بازی کی۔ اننگز کا آغاز کرنے والے رشبھ پنت نے سخت جدوجہد کی اور 13 گیندوں میں چھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ایشان کشن نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے، حالانکہ وہ 31 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 36 رنز ہی بنا سکے۔ شریاس ایر (13) نے چوکا کھیل کر اننگز کا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے وکٹ کا شکار ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
ہندوستان نے 10 اوورز میں صرف 75 رنز بنائے تھے جس کے بعد سوریہ کمار نے اننگز کی رفتار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تیسرے وکٹ کے لیے ایر کے ساتھ 39 رنز کی شراکت داری کی، جب کہ کپتان ہاردک پانڈیا (13) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 82 رنز کا اضافہ کیا۔ سوریہ کمار کی طوفانی بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے آخری پانچ اوورز میں 72 رنز بنائے۔
تاہم، آخری اوور میں ٹم ساؤتھی نے پانڈیا، دیپک ہڈا اور واشنگٹن سندر کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی اور صرف پانچ رنز دے کر ہندوستان کو 20 اوورز میں 191/6 تک محدود کر دیا۔ ساؤتھی کے علاوہ لوکی فرگوسن نے چار اوورز میں 49 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کیے جبکہ ایش سودھی نے چار اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔