بجلی بحران کی وجہ سے اگست میں صنعتی پیداوار متاثر، تین سال میں پہلی بار کمی
آٹھ بنیادی شعبوں کی پیداوار کے حوالے سے ڈیٹا جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق صرف اسٹیل اور کھاد کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
اگست 2024 میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق آٹھ بڑے شعبوں کی پیداوار کے ڈیٹا جاری کئے گئے ہیں ۔ فروری 2021 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ملک کی صنعتی پیداوار میں کمی دیکھی گئی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی پیداوار اور بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی آئی ہے۔ خام تیل، ریفائنری مصنوعات، سیمنٹ اور پیداوار میں کمی کی وجہ سے بنیادی شعبوں کی شرح نمو جولائی 2024 میں 6.1 فیصد سے اگست 2024 میں گھٹی ہے۔ اگست کے مہینے میں صرف اسٹیل اور کھاد کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
وزارت تجارت اور صنعت نے آٹھ بنیادی شعبوں کی پیداوار کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، سیمنٹ اور بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے رواں سال اگست میں بنیادی ڈھانچے کے آٹھ بڑے شعبوں کی پیداوار میں 1.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی جیسی بڑی بنیادی صنعتوں کی شرح نمو اگست 2023 میں 13.4 فیصد تھی۔
اگست 2023 کے مقابلے اگست کے مہینے میں کوئلے کی پیداوار میں 8.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اگست 2023 کے مقابلے اگست 2024 میں خام تیل کی پیداوار میں 3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ قدرتی گیس کی پیداوار میں 3.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پیٹرولیم ریفائنری مصنوعات کی پیداوار میں ایک فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سیمنٹ کی پیداوار میں 3 فیصد اور بجلی کی پیداوار میں 5 فیصد کمی آئی ہے۔ کھاد کی پیداوار میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اسٹیل کی پیداوار میں 4.5 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔