’نوکیا‘ کمپنی میں 14000 ملازمین کی نوکری کو خطرہ، جلد مل سکتی ہے بری خبر!

ملازمین کی تعداد میں کمی کر نوکیا اپنی لاگت میں 2026 تک 800 ملین یورو سے 1.2 بلین یورو تک کی تخفیف کرنا چاہتی ہے، کمپنی 2026 تک اپنی آپریٹنگ مارجن کم از کم 14 فیصد رکھنا چاہتی ہے۔

تصویر نوکیا ڈاٹ کام
تصویر نوکیا ڈاٹ کام
user

قومی آواز بیورو

موبائل بنانے والی مشہور کمپنی ’نوکیا‘ مبینہ طور پر تقریباً 14 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکہ جیسے بازاروں میں 5جی پروڈکٹس کی دھیمی فروخت کے سبب تیسری سہ ماہی میں اس کی مجموعی فروخت 20 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ اس گراوٹ کے بعد کمپنی اپنی لاگت میں تخفیف کے لیے 14000 لوگوں کو ملازمت سے نکالنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین کی تعداد میں کمی کر نوکیا اپنی لاگت میں 2026 تک 800 ملین یورو سے 1.2 بلین یورو تک کی تخفیف کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی 2026 تک اپنی آپریٹنگ مارجن کم از کم 14 فیصد رکھنا چاہتی ہے۔ فی الحال نوکیا کے پاس 85 ہزار ملازمین ہیں اور کمپنی کا ہدف یہ تعداد 72000 سے 77000 تک کرنے کا ہے۔


واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نوکیا نے امید سے کمزور کمائی درج کی ہے۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا آپریٹنگ پروفٹ 467 ملین ڈالر رہا تھا۔ فی شیئر ایڈجسٹ آمدنی 5 سینٹ پر پہنچ گئی ہے جو تجزیہ کاروں کے اندازہ 7 سینٹ سے کم ہے۔ اس درمیان نوکیا کے چیف ایگزیکٹیو افسر پیکا لُنڈمارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’سب سے مشکل کاروباری فیصلے وہ ہیں جو ہمارے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ نوکیا میں ہمارے بے حد باصلاحیت ملازمین ہیں اور ہم اس عمل سے متاثر ہونے والے سبھی لوگوں کی حمایت کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔