مشہور فاسٹ فوڈ کمپنی ’میک ڈونلڈز‘ کا ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ

چیف ایگزیکٹو آفیسر کرس کیمپزنسکی نے کہا ’’ہم تنظیم کے بعض حصوں میں رول اور عملے کی سطح کا جائزہ لیں گے اور مشکل تبادلہ خیال اور فیصلے کریں گے‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>میک ڈونلڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

میک ڈونلڈ، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

واشنگٹن: فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ کچھ کارپوریٹ ملازمین کی چھٹنی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سی این این نیوز چینل نے کمپنی کے ایک میمورنڈم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ کمپنی کی طرف سے ملازمین کو بھیجے گئے میمو رندم میں، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کرس کیمپزنسکی نے گزشتہ روز کہا ’’ہم تنظیم کے بعض حصوں میں رول اور عملے کی سطح کا جائزہ لیں گے اور مشکل تبادلہ خیال اور فیصلے کریں گے‘‘۔

کرس کیمپزنسکی نے مزید کہا ’’کچھ اقدامات کو ترجیحاتی طور ہٹا دیا جائے گا یا مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ یہ ہماری عالمی لاگت کو کم کرنے اور ہماری ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے وسائل کو آزاد کرتے ہوئے تنظیم کے طور پر تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد کرے گا۔‘‘


میک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ وہ 3 اپریل تک اپنے مستقبل کے عملے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے آخر تک کمپنی کی ملکیت والے ریستوراں میں 200,000 سے زیادہ کارپوریٹ ملازمین اور دیگر ملازمین تھے اور ان میں سے 75 فیصد سے زیادہ ملازمین امریکہ سے باہر کام کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔