ہنڈن برگ رپورٹ کے بھنور میں پھنسے اڈانی گروپ کو لگا شدید جھٹکا، شیئرس میں گراوٹ جاری، ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان

بی ایس ای پر اڈانی انٹرپرائزیز کا شیئر 9.31 فیصد ٹوٹ گیا، اڈانی پاور، اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی ٹوٹل گیس اور امبوجا سیمنٹس سبھی کے شیئرس 5 فیصد نیچے آ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اڈانی گروپ کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آج بھی اڈانی گروپ کے شیئرس میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گروپ کے سبھی 10 لسٹیڈ شیئرس میں زبردست گراوٹ ہے۔ خبروں کی مانیں تو اڈانی گروپ کے شیئرس میں گراوٹ سے آج 40 ہزار کروڑ روپے کے ویلویشن کا نقصان دیکھا جا رہا ہے۔

بی ایس ای پر اڈانی انٹرپرائزیز کا شیئر 9.31 فیصد ٹوٹ گیا۔ اڈانی پاور، اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی ٹوٹل گیس اور امبوجا سیمنٹس... سبھی شیئرس 5 فیصد نیچے آ گئے۔ اڈانی گرین انرجی 4.99 فیصد، اڈانی ولمر 4.99 فیصد اور این ڈی ٹی وی 4.45 فیصد کے نقصان میں ہے۔ اڈانی پورٹس کا شیئر 4.38 فیصد اور اے سی سی تین فیصد کے نقصان میں کاروبار کر رہا تھا۔ صبح کے کاروبار میں گروپ کی کئی کمپنیوں کے شیئرس اپنی نچلی سطح کو چھو گئے۔


غور طلب ہے کہ امریکی کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی اڈانی گروپ کے اوپر رپورٹ کے بعد سے ہی اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا، جو اب بھی جاری ہے۔ یہ رپورٹ 25 جنوری کو سامنے آئی تھی۔ تب سے لے کر اب تک اڈانی گروپ کی 10 کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ 11.5 لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر 7.69 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔