آپ کی جیب پر چلنے والی ہے قینچی، جون میں 5 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے پٹرول-ڈیزل!

خبروں کے مطابق پبلک سیکٹر کی تیل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریاستوں نے تو یکم جون سے قیمت بڑھانے کا فیصلہ بھی لے لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

پورے ہندوستان میں اس وقت کورونا وائرس انفیکشن کا قہر پھیلا ہوا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے ہندوستان میں 5ویں لاک ڈاؤن کا اعلان بھی ہو چکا ہے جو کہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ اس کورونا لاک ڈاؤن سے ملک کی معیشت پوری طرح لڑکھڑا سی گئی ہے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں جون میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی ہیں۔

خبروں کے مطابق لاک ڈاؤن میں ہوئے خسارے سے باہر نکلنے کے لیے تیل مارکیٹنگ کمپنیاں جون میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت پانچ روپے تک بڑھا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنیاں اگلے مہینے سے قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے نظام کو دوبارہ بحال کرنے کی بھی تیاری میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کم فروخت کے ساتھ حکومتوں نے بھی ٹیکس بڑھا دیا جس سے لاگت اور فروخت میں کافی فرق آ گیا ہے۔


غور طلب ہے کہ پہلے ہی میزورم حکومت نے یکم جنوری سے ریاست میں پٹرول پر 2.5 فیصد اور ڈیزل پر 5 فیصد کی شرح سے ویٹ بڑھائے جانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ طے ہے۔ وہیں جموں و کشمیر میں پٹرول پر ٹیکس دو روپے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈیزل پر ٹیکس میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس کی یہ نئی شرحیں یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔ جموں و کشمیر سے پہلے پنجاب، ہریانہ اور دہلی کی حکومتیں بھی گزشتہ ہفتہ ہی اس طرح کا قدم اٹھا چکی ہیں۔ دوسری طرف ہماچل پردیش نے بھی یکم جون سے ڈیزل اور پٹرول پر شرحوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 May 2020, 5:30 PM