روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 77.73، یعنی اب تک کی کم ترین سطح پر

ہندوستانی روپیہ جمعرات کے روز ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلہ اب تک کی کم ترین سطح یعنی 77.73 پر بند ہوا۔ گزشتہ 10 تجارتی سیشنز کے دوران روپیہ پانچویں بار ریکارڈ کم ترین سطح پر بند ہوا ہے

روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستانی روپیہ جمعرات کے روز ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلہ اب تک کی کم ترین سطح یعنی 77.73 پر بند ہوا۔ گزشتہ 10 تجارتی سیشنز کے دوران روپیہ پانچویں بار ریکارڈ کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، بلومبرگ نے جزوی طور پر تبدیل ہونے والے روپیہ کو اپنی اب تک کی کم ترین سطح 77.73 پر بند ہوا دکھایا ہے، جبکہ روپیہ عارضی تجارت میں 77.72 پر بند ہوا۔

انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 77.72 تک گر کر ہی کھلا تھا اور دن بھر کے کاروبار کے دوران 77.76 تک گر 77.63 سنبھل بھی گیا تھا۔ بدھ کے روز بھی ہندوستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 77.61 کی کی ریکارڈ کم ترین سطح پر بند ہوا تھا، جس کی وجہ افراط زر اور معاشی سست روی قرار دی گئی تھی۔


رپورٹ کے مطابق اگر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بروقت مداخلت نہ کی ہوتی تو گزشتہ 10 کاروباری دنوں میں پانچویں بار ریکارڈ کم ترین سطح پر بند ہونے واہے روپیہ کی تنزلی اور بھی زیادہ سکتی تھی۔ آر بی آئی نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے رقم نکال کر روپیہ کا دفاع کیا۔ مارچ میں جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا تو روپیہ اس سال پہلی بار ریکارڈ کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔