سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سے خواتین کو سب سے زیادہ تکلیف: مہیلا کانگریس

نیتا ڈی سوزا نے کہا کہ گیس سلنڈر ہر گھر کا مسئلہ ہے اور مہیلا کانگریس کی ممبران اور ملک کی دیگر خواتین حکومت سے پوچھتی ہیں کہ ایل پی جی کی قیمت کب کم ہوگی؟ حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔

مہیلا کانگریس / ٹوئٹر @MahilaCongress
مہیلا کانگریس / ٹوئٹر @MahilaCongress
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے خواتین کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور حکومت سے اس کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، لیکن وہ قیمت گھٹانے کے بجائے کم کر رہی ہے۔

مہیلا کانگریس کی صدر نیتا ڈی سوزا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے قیمت کم کرنے کے بجائے آج ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 3.50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ گیس سلنڈر مہنگے ہونے کی وجہ سے ملک کی گھریلو خواتین چولہے کی طرف آنے پر مجبور ہو رہی ہیں اور اب گاؤں میں کھانا پکانے کے لیے لکڑی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر ہر گھر کا مسئلہ ہے اور مہیلا کانگریس کی ممبران اور ملک کی دیگر خواتین حکومت سے پوچھتی ہیں کہ ایل پی جی کی قیمت کب کم ہوگی؟ حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔ کانگریس کے وقت پٹرول 71 روپے تھا لیکن آج 105 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

دریں اثنا کانگریس مواصلات محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی مہنگائی کے بارے میں کہا ہے کہ 45 دنوں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور آج پھر اس کی قیمت میں 3.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمت ساٹھ دنوں میں 457.50 اضافے کے بعد آج پھر 8 روپے مہنگی کر دی گئی۔ تقریباً دو کروڑ خاندانوں کے لیے دوسری بار سلنڈر بھرنا ناممکن بنا کر مودی حکومت کی ایندھن کی لوٹ مار ہر روز چھوٹی بڑی قسطوں میں جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔