سونے کی قیمتوں میں اضافہ، ایک ہی دن میں مہینہ بھر کا ریکارڈ توڑ دیا

ایک ماہ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ چاندی کی قیمت میں 3150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ عالمی سطح پر جیولرز کی مانگ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے بجٹ 2024 کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔ اس کی وجہ سے سونا خریدنے کے خواہشمندوں نے محسوس کیا کہ اب سونا خریدنے کا صحیح وقت ہے۔ لیکن چند دنوں کی سستی کے بعد سونے نے پھر لمبی چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں۔ منگل کو سونے نے ریکارڈ توڑ چھلانگ لگائی اور ایک ہی دن میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا۔ سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی 3100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مانگ کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی کے بلین مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمت 1,400 روپے بڑھ کر 74,150 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ جمعہ کو آخری تجارتی سیشن میں سونا 72,750 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔ چاندی کی قیمت بھی 3,150 روپے چھلانگ لگا کر 87,150 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی، جبکہ اس کی پچھلی بند قیمت 84,000 روپے فی کلو تھی۔


مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے سونے پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کے اعلان کے بعد اس سونے  کی قیمتیں مسلسل گر رہی تھیں۔ 23 جولائی کو سونے کی قیمت 3,350 روپے کم ہو کر 72,300 روپے فی 10 گرام پر آ گئی تھی۔ دریں اثنا، دہلی میں، 99.9 فیصد اور 99.5 فیصد خالصتا کا سونا اس کی پچھلی بند قیمت کے مقابلے میں 1400 روپے بڑھ کر بالترتیب 74,150 روپے اور 73,800 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔