پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ، دہلی میں پٹرول 99 اور ڈیزل 90 کے پار
پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔ آج یعنی 27 مارچ کو دہلی میمں پٹرول کے داموں میں 50 پیسے فی لیٹر، جبکہ ڈیزل کے داموں میں 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے
نئی دہلی: پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں آگ لگنے کا لگاتار جاری ہے جاری ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں چھ دنوں میں پانچویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی او سی ایل کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق دہلی میں پٹرول 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں اب پٹرول کے دام 98.61 روپے سے بڑھ کر 99.11 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 89.87 روپے سے بڑھ کر 90.42 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اردو صحافت کے 200 سال: تاریخ کے آئینہ میں
رپورٹ کے مطابق ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں آج 27 مارچ 2022 کو پٹرول کے داموں میں 53 پیسے فی لیٹر کا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 113.35 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر اب 113.88 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت 97.55 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر اب 98.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے ایندھن قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں طلب کئے گئے پارٹی کے جنرل سکریٹریوں اور ریاستی انچارجوں کے اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ پارٹی ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تحریک التوا کے نوٹس پیش کر کے اس مسئلہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کی
قبل ازیں، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا ہے۔ گڈکری نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کے قابو سے باہر ہے۔
خیال رہے کیہ 10 مارچ کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان تھا، تاہم پٹرولیم کمپنیوں نے 22 مارچ سے قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ہندوستانی پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں نے 24 مارچ کو چھوڑ کر گزشتہ 6 دنوں سے ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔