او ایل ایکس نے 800 ملازمین کو نکال باہر کیا، آٹو کاروبار سے باہر نکلنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع

او ایل ایکس گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال کے شروع میں او ایل ایکس آٹو کاروبار سے باہر نکلنے کا فیصلہ لیا، اور تب سے ممکنہ خریداروں یا سرمایہ کاروں کا پتہ لگایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آن لائن مارکیٹ پلیس اور کلاسیفائیڈ بزنس برانچ او ایل ایکس گروپ نے دنیا بھر میں تقریباً 800 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ ’ٹیک کرنچ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ممکبہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کی تلاش کے بعد کمپنی نے مارکیٹ میں اپنی آٹوموٹو یونٹ (او ایل ایکس آٹو) کا آپریشن بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ چھنٹنی مارکیٹ یا ڈویژن تک محدود نہیں ہے، بلکہ آگے مزید چھنٹنی کی جا سکتی ہے۔

او ایل ایکس کے ایک ترجمان نے سینکڑوں ملازمین کو باہر کا راستہ دکھائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ او ایل ایکس عالمگیر سطح پر 30 سے زیادہ ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور اس کا ہیڈکوارٹر ایمسٹرڈم میں ہے۔ او ایل ایکس گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال کے شروع میں او ایل ایکس آٹو کاروبار سے باہر نکلنے کا فیصلہ لیا، اور تب سے ممکنہ خریداروں یا سرمایہ کاروں کا پتہ لگایا گیا ہے۔ اس عمل سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ لوکل مارکیٹ میں موجود اہم قدروں کو دیکھتے ہوئے نجی ملک کی فروخت کا پیچھا کرنا سب سے اچھا متبادل تھا۔ اس میں چلی، لاطینی امریکہ میں فائنانسنگ کاروبار اور او ایل ایکس کلاسیفائیڈ پلیٹ فارم اور ہندوستان، انڈونیشیا اور ترکی میں آٹو لین دین کاروبار دونوں شامل ہیں۔


او ایل ایکس گروپ نے پوٹانشیل خریداروں یا انویسٹرس کی کمی کے سبب ارجنٹائنا، میکسیکو اور کولمبیا میں آپریشنل کارروائی بند کر دی ہے۔ دیگر بازاروں میں اس کے مستقبل کے منصوبوں کو لے کر غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہم اس تبدیلی کے دوران سبھی متاثرہ لوگوں کی حمایت کرنے کے لے پرعزم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔