اب ’ڈیل‘ کمپنی بھی کرنے جا رہی چھنٹنی، 6500 سے زائد افراد کی ملازمت پر لٹکی تلوار

ڈیل ٹیکنالوجیز نے اپنے 6000 سے زائد ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیل اپنے گلوبل ورک فورس سے 5 فیصد حصہ کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>’ڈیل‘ کمپنی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

’ڈیل‘ کمپنی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ڈیل ٹیکنالوجیز نے پیر کے روز کہا کہ وہ عالمی سطح پر تقریباً 6650 ملازمین کی چھنٹنی کرے گی۔ بلومبرگ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کی ہے کہ چھنٹنی میں کمپنی کے عالمی وَرک فورس کا 5 فیصد متاثر ہوگا۔ کو-چیف آپریٹنگ افسر جیف کلارک نے کہا کہ ’’کمپنی بازار کے مشکل حالات کا سامنا کر رہی ہے جو غیر یقینی مستقبل کے ساتھ لگاتار خراب ہو رہی ہے۔‘‘ کلارک نے ملازمین سے کہا کہ لاگت میں کٹوتی کی ترکیب، جیسے کہ کام پر رکھنے اور سفری پابندی اب مناسب نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ کی از سر نو تشکیل، ملازمت میں تخفیف کے ساتھ صلاحیت کو چلانے کے مواقع کی شکل میں دیکھا جاتا ہے۔ ڈیل اور دیگر ہارڈ ویئر مینوفیکچرر نے کورونا وبا کے بعد ’پی سی بوم‘ اور پھر طلب میں گراوٹ کا تجربہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈاٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں ہندوستانی روایتی پی سی مارکیٹ میں سال در سال 11.7 فیصد کی گراوٹ آئی، ستمبر سہ ماہی میں 3.9 ملین یونٹ کی شپمنٹ کے ساتھ لگاتار 8 سہ ماہیوں میں اضافہ ہوا۔


ایچ پی نے 940000 سے زیادہ یونٹس فروخت کیے اور صارف ڈویژن میں مضبوط مظاہرہ کے ساتھ لینوو نے ڈیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈیل ٹیکنالوجیز تیسرے مقام پر کھسک گئی۔ اس نے صارف ڈویژن میں رفتار گنوا دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔