دسمبر میں 13000 سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، مہاراشٹر سرفہرست
کارپوریٹ امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ بلیٹن کے مطابق 3164.19 کروڑ روپے کے اتھورائزڈ کیپٹل کے ساتھ دسمبر 2021 کے دوران کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت کل 13311 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔
نئی دہلی: گزشتہ سال دسمبر میں کمپنیز ایکٹ کے تحت 13311 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس سے ملک میں فعال کمپنیوں کی کل تعداد 1444572 ہو گئی۔ حکومت کے مطابق یہ معیشت کے کورونا کے باوجود پٹری پر لوٹنے کا ثبوت ہے۔
کارپوریٹ امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ بلیٹن کے مطابق 3164.19 کروڑ روپے کے اتھورائزڈ کیپٹل کے ساتھ دسمبر 2021 کے دوران کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت کل 13311 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ مختلف زمروں میں رجسٹرڈ کل کمپنیوں میں سے 811 ون پرسن کمپنیز (او پی سی) ہیں۔ دسمبر کے دوران کمپنیوں کے نئے رجسٹریشن کی فہرست میں مہاراشٹر سرفہرست ہے، اس کے بعد اتر پردیش اور دہلی کا نمبر آتا ہے۔
بلیٹن میں کہا گیا کہ نئی رجسٹریشن کی اقتصادی سرگرمیوں کے مطابق اس گروپ میں رجسٹرڈ 3,508 کمپنیوں کے ساتھ ’بزنس سروس‘ سرفہرست ہے ۔ کل نئی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں میں سے 13224 کمپنیوں کا جوائنٹ اتھورائزڈ کیپٹل 3162.43 کروڑ روپے رہا۔
ٹیکس کنیکٹ ایڈوائزری سروسز ایل ایل پی کے وویک جالان نے کہا کہ ’’نئی رجسٹریشن کی زیادہ تعداد ملک کی اقتصادی سرگرمیوں میں آئی تیزی کا ثبوت ہے ۔ کئی کمپنیاں جو پہلے براہ راست ہندوستان کو برآمدات کرتی تھیں اب ملک میں اپنے دفاتر کھول رہی ہیں اور نئے پروکیورمنٹ قواعد کی وجہ سے مقامی یونٹس قائم کر رہی ہیں ۔ نئے قواعد کے تحت پبلک سیکٹر کے اداروں اور سرکاری محکموں کو صرف ان کمپنیوں سے سپلائی لینے کی ضرورت ہے جن کے سامان اور سروسز میں 20 فیصد سے کم مقامی مٹریل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اتر پردیش میں ہندوتوا سیاست خطرے میں... ظفر آغا
وزارت کے بلیٹن کے مطابق 31 دسمبر 2021 تک ملک میں کمپنیز ایکٹ کے تحت کل 22,76,448 کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں۔ ان میں سے 7,87,953 کمپنیاں بند تھیں جبکہ 7,014 کمپنیاں لیکویڈیشن کے عمل میں تھیں۔ اسی طرح 34,554 کمپنیاں رجسٹر سے الگ ہونے کے عمل میں ہیں اور 2,355 کمپنیاں کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 455 کے مطابق ’غیر فعال‘ ہو چکی ہیں۔ دو لاکھ 61 ہزار 642 کمپنیوں سمیت 14,44,572 فعال کمپنیاں ہیں، جنہیں گزشتہ 18 ماہ میں شامل کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔